You are here
Home > خبریں > پاکستان > ’’ وزیروں،مشیروں، وزرائے مملکت ،معاونین خصوصی کی فوج اکٹھی‘‘ سادگی کے دعویدار عمران خان کی کابینہ کی کل تعداد کتنی ہو چکی ہے؟ کپتان کے دعوؤں کا پول کھول دینے والی خبر

’’ وزیروں،مشیروں، وزرائے مملکت ،معاونین خصوصی کی فوج اکٹھی‘‘ سادگی کے دعویدار عمران خان کی کابینہ کی کل تعداد کتنی ہو چکی ہے؟ کپتان کے دعوؤں کا پول کھول دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 42ہو گئی ہے جن میں سے وزیراعظم کے پاس بدستور 8اہم وفاقی وزارتیں موجود ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزراء، وزراء مملکت ، مشیروں اور معاون خصوصی کی نئی فہرست جاری کر دی ہے،


جس کے مطابق وزیراعظم عمران کان کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 42تک پہنچ گئی ہے ان میں وفاقی وزراء 24ہیں جن میں سے 3کے پاس اضافی قلمدانموجود ہیں جب کہ وزراء مملکت کی تعداد5ہے اور ان تمام وزراء کو مملکت کے قلمدان بھی سپرد کئے گئے ہیں اس کے علاوہ وزیراعظم کے مشیروں کے تعداد4اور معاون خصوصی کی تعداد9ہو گئی ہے اور اس وقت بدستور 8اہم وزارتیں وفاقی وزراء سے محروم ہیں جو کہ وزیراعظم نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں وزیراعظم، داخلہ، اوورسیز پاکستانیز، تجارت، صنعت و پیداوار، موسمیات تبدیلی، سائنس و ٹیکنالوجی، سفیران اور پارلیمانی امور کے انچارج وزیر ہیں

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы