You are here
Home > پا کستا ن > انتظار کی گھڑیاں ختم! پشاور میں میٹرو بسیں دوڑنے کیلئے تیار، افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

انتظار کی گھڑیاں ختم! پشاور میں میٹرو بسیں دوڑنے کیلئے تیار، افتتاح کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) بی آر ٹی بسیں کل پشاور پہنچ گئیں ہیں جو کہ گزشتہ ہفتے کراچی پہنچیں تھیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا کہ مشکلات کے باوجود بی آر ٹی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور انشاء اللہ 23 مارچ کو


بی آر ٹی کا افتتاح کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بسیں اسٹیٹ آف دی آرٹ تیارکی گئی ہیں اور ان میں مرد اور خواتین مسافروں کے لئے الگ الگ حصے بنائے گئے ہیں جبکہ معذور افراد کے لئے الگ سیٹیں لگائی گئی ہیں۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ وہ بذات خود روزانہ کی بنیاد پر کام کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے میں مزید تا خیر کسی صورت برداشت نہیں۔

Leave a Reply

Top