You are here
Home > اسپیشل اسٹوریز > یہ دنیا آخر ہے کیا؟

یہ دنیا آخر ہے کیا؟

مسٹر اللہ دتہ اپنے سیکرٹری کو کہتا ہے ، آنے والے ہفتے کے دن میں کراچی جا رہا ہوں ، تم میرے ساتھ چلو گی دو دن کا ٹرپ ہے۔سیکریٹری اپنے شوہر کو بتاتی ہے کہ ہفتہ اتوار میں گھر پر نہیں ہوں ، تم کھانے پینے کا انتظام خود ہی کر لینا۔اسکا شوہر

اپنی ایک دوست کو فون کرتا ہے کہ ہفتے کی رات کو گھر پر آ جانا مل کر کھائیں پکائیں گے۔شوہر کی وہ دوست کسی بچے کو ٹویشن پڑھاتی تھی اس نے بچے کو فون کیا کہ اس ویک اینڈ پر میں نہیں آسکوں گی اس لئے ٹویشن سے ‘‘ چھٹی’’ !!۔ وہ بچہ خوش ہو کر اپنے دادے اللہ دتے کو فون کرتا ہے۔دادو ، اس ویک اینڈ پر میں اپ کے ساتھ آ سکتا ہوں ،اللہ دتہ خوش ہو کر اپنی سیکرٹری کو فون کرتا ہے ، بزنس ٹور کینسل !۔ سیکرٹری اپنے شوہر کو فون کرتی ہے ، بزنس ٹور کینسل۔ شوہر اپنی دوست کو فون کرتا ہے ، ویک اینڈ کا کھانا پینا کینسل۔ شوہر کی دوست بچے کو فون کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی کہ دنیا گول ہی نہیں گول مگول ہے

Leave a Reply

Top