You are here
Home > اسپیشل اسٹوریز > عظیم ماں

عظیم ماں

تھامس ایڈیسن مشہورسائنسدان جب بچہ تھا‘ ایک دن سکول سے آیا اور ایک سربمہر لفافہ اپنی والدہ کو دیا کہ استاد نے دیا کہ اپنی ماں کو دے دو‘ ماں نے کھول کر پڑھا تو اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے‘ پھر اس نے باآواز بلند پڑھا‘ تمہارا بیٹا ایک جینیئس ہے‘ یہ سکول اس کے لئے

بہت چھوٹا ہے اور اتنے اچھے استاد نہیں ہیں کہ اسے پڑھا سکیں سو آپ اسے خود ہی پڑھا لیں‘ بہت سالوں بعد جب تھامس ایڈیسن ایک سائنسدان کے طور پر مشہور ہو گیا اور والدہ وفات پا چکیتھیں‘ وہ اپنے خاندان کے پرانے کاغذات میں کچھ ڈھونڈ رہا تھا کہ اسے وہی خط ملا‘ اس پر لکھا تھا‘ آپ کا بیٹا انتہائی غیبی اور ذہنی ناکارہ ہے‘ ہم اسے مزید سکول میں نہیں رکھ سکتے‘ اسی دن ایڈیسن نے اپنی ڈائری میں لکھا تھا‘ ایڈیسن ایک ذہنی ناکارہ بچہ تھا لیکن ایک عظیم ماں نے اسے صدی کا سب سے بڑا سائنسدان بنا دیا۔

Leave a Reply

Top