You are here
Home > پا کستا ن > عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی اسٹاف کالونی بھی چھوڑدی !! اپنے پسندیدہ اور محفوظ ترین مقام پرمستقل طور پررہائش رکھنے کا فیصلہ

عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی اسٹاف کالونی بھی چھوڑدی !! اپنے پسندیدہ اور محفوظ ترین مقام پرمستقل طور پررہائش رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نےوزیراعظم ہاؤس مستقل طور پر چھوڑ دیا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان بنی گالا میں ہی مستقل طور پر رہائش اختیار کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد اسٹاف کالونی میں رہائش پذیر تھے جس میں دو کمرے تھے۔عمران خان ہفتے


میں پانچ دن وزیراعظم ہاؤس کی اسٹاف کالونی میں جب کہ دو بنی گالا میں رہائش اختیار رکھتے تھے۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے اسٹاف کالونی کی رہائش گاہ ترک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد وہ مستقل طور ہر بنی گالا میں رہائش اختیار رکھیں گے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ میں صرف وزارت عظمیٰ کے امور سرانجام دیں گے جس کے بعد شام کو واپس بنی گالا چلے جائیں گے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی اپنی جانب سے ہی کیا گیا ہے جس کے تحت وہ وزیراعظم آفس میں صرف وزارت عظمیٰ کے امور سر انجام دیں گے۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات 2018ء میں نمایاں کامیابی کے بعد عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہو گئے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 17 اگست 2018ء کو ایوان قائد منتخب ہوئے اور 18 اگست 2018ء کو عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اُٹھایا۔ عمران خان نے انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام سے پہلے پالیسی خطاب اور وزیر اعظم کی حیثیت سے عوام سے اپنے پہلے خطاب میں بھی ایک ہی بات کی کہ میں وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کروں گا۔ بلکہ ملٹری سیکرٹری کے گھر پر رہوں گا۔ وزیراعظم ہاؤس کو


تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا جو عوام کے کام آئے گا۔وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی اسٹاف کالونی میں رہائش اختیار کر رکھی تھی جہاں صرف دو کمرے تھے تاہم اب انہوں نے وہ رہائش گاہ بھی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Leave a Reply

Top