You are here
Home > خبریں > پاکستان > بریکنگ نیوز: پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کی باری، گرفتار کرنے کا حکم

بریکنگ نیوز: پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کی باری، گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالتمیں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت کیس میں اہم پیش رفت ہوئی جس کے تحت عدالت نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنڑ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ شوکت یوسفزئی کے


ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مسلسل عدم حاضری پر جاری کیے گئے۔ جس پر عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین،اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے حاضری سے استثنیٰکی درخواست دائر کی گئی، سماعت کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظمعمران خان اور جہانگیرترین کی بریت کی درخواستوں پر بحث نہیں ہو سکی۔ جس کے بعد عدالت نے آج حاضری سے استثںیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы