You are here
Home > خبریں > پاکستان > فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ: تبدیلی حکومت کا ٹریک درست ہے یا غلط ؟ حسن نثار ، ارشاد بھٹی اور حفیظ اللہ نیازی کا خصوصی تبصرہ ملاحظہ کریں

فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ: تبدیلی حکومت کا ٹریک درست ہے یا غلط ؟ حسن نثار ، ارشاد بھٹی اور حفیظ اللہ نیازی کا خصوصی تبصرہ ملاحظہ کریں

کراچی(ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لینا پی ٹی آئی حکومت کی سنجیدگی کا مظاہرہ ہے،امریکا کا بھارت کیلئےجی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا پاک بھارت کشیدگی یا مودی سے کوئی تعلق نہیں ہے، قانون سازوں کیلئے بھاری رقم مختص کرنا عمران خان کے بیانیہ کے


خلاف ہے، پی ٹی آئی حکومت بہت کمزور ہے ایسے میں عمران خان کیلئے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ارکان پارلیمان کو ترقیاتی فنڈز نہ دینا بہت مشکل تھا۔ان خیالات کا اظہار مظہر عباس، حسن نثار، بابر ستار، ارشاد بھٹی اور حفیظ اللہ نیازی نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پہلے سوال ہندو برادری سے متعلق غیراخلاقی بیان، فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ طلب کرلیا گیا، کیا یہ فیصلہ دباؤ کا نتیجہ ہے یا پی ٹی آئی کی جارحانہ بیانات کی پالیسی تبدیل ہوئی ہے؟ حسن نثار کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لینا پی ٹی آئی حکومت کی سنجیدگی کا مظاہرہ ہے،فیاض الحسن چوہان کا ہندوؤں سے متعلق بیان جہالت کا پلندہ ہے۔مظہر عباس نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات دینا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی تھی، برطرف کرنا ہی چاہئے تھا۔ بابر ستار کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے اس پر مکمل عدم برداشت کی پالیسی بہت اچھی بات ہے، پارٹی کے اندر سے بھی فیاض الحسن چوہان کو ہٹانے کیلئے دباؤ تھا۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کو وزیراعظم اپنا چیتا کہتے تھے لیکن اس بار بات بری لگ گئی اور ان کو ہٹادیا گیا۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ دباؤ کا نتیجہ ہے، عمران خان جن لوگوں کو چن چن کر لائے تھے اب وہ چن چن کر نکالے جائیں گے۔دوسرے سوال امریکا کا بھارت کو دیئے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ، کیا مودی کا جنگی جنون عالمی سطح پر بھارتی اثر و رسوخ کو ختم کردے گا؟ ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس کا پاک بھارت کشیدگی یا مودی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایسے اقدامات سے عالمی سطح پر بھارتی اثر و رسوخ ختم نہیں ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы