You are here
Home > خبریں > پاکستان > انا للہ وانا الیہ راجعون: پاکستانی کرکٹر محمد عرفان کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

انا للہ وانا الیہ راجعون: پاکستانی کرکٹر محمد عرفان کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے کھلاڑی محمد عرفان کے بڑے بھائی انتقال کر گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” ہم سب نے اللہ


کی طر ف لوٹ کر جانا ہے ، میرے بڑے بھائی کچھ دیر قبل انتقال کر گئے ہیں ، ان کی روح کی بخشش اور اہل خانہ کیلئے دعا کیجیے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹر محمد عامر کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔ عامر نے اس اندوہناک واقعے کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے علاوہ کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سمیت شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔گذشتہ روز محمد عامر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا تھا جس میں اپنی والدہ کی شدید علالت کے سبب اپنے ساتھیوں اور پرستاروں سے دعاوں کی اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ آئی سی یو میں ہیں، دعاوں کی ضرورت ہے۔ تاہم رات گئے ان کے سوشل میڈیا پیغام پر والدہ کے جہان فانی سے کوچ کرنے سے کی خبر ملی تو کپتان سرفراز سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا۔ سرفراز احمد نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’اللہ آپ سب لوگوں کو صبر عطا فرمائے اور آپ کی امی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘۔

Leave a Reply

Top