You are here
Home > اسپیشل اسٹوریز > فیس بک کے لوگو کا رنگ نیلا کیوں ہے ؟ مارک زکر برگ کی نجی زندگی کا دنگ کر ڈالنے والا راز فاش ہو گیا

فیس بک کے لوگو کا رنگ نیلا کیوں ہے ؟ مارک زکر برگ کی نجی زندگی کا دنگ کر ڈالنے والا راز فاش ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک) آج دنیا میں کم ہی ایسے لوگ ہونگے جو فیس بک اور اسکے بانی مارک زکر برگ کے نام سے واقف نہ ہوں ۔ فیس بک جدید زمانے مین باہمی رابطے اور میل جول کے لیے سب سے بڑی اور سب سے زیادہ استعمال کی جانیوالی ویب سائٹ ہے ۔

ہم میں سے بیشتر لوگ دن رات فیس بک پر آن لائن رہتے ہیں ، بڑی تعداد میں صارفین روزانہ کئی بار اپنی فیس بک چیک کرتے ہیں فیس بک سے نہ صرف ہمیں اپنے گھر والوں دوستوں اور دنیا سے رابطے میں مد د ملتی ہے بلکہ اسی سوشل میڈیا ویب سائٹ کے ذریعے ہم دنیا بھر کے حالات سے بھی باخبر رہتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فیس بک کے لوگو کا بیک گراؤنڈ کلر نیلا کیوں ہے سائنسدانوں کے مطابق مخصوص رنگ لوگوں کے اندر مختلف جذبات جگاتے ہیں لیکن فیس بک لوگو کے پیچھے ایک وجہ یہ بھی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر مارک زکربرگ کلر بلائنڈ ہیں، یعنی انہیں سرخ اور سبز رنگ نظر نہیں آتا۔ نیویارکر میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے یہ افسوس ناک اعتراف کیا تھا۔وہ جس رنگ کو سب سے بہتر دیکھ سکتے ہیں، وہ نیلا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس رنگ کا فیس بک ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر غلبہ ہے۔مارک زکربرگ نے جریدے کو بتایا ‘نیلا رنگ میرے لیے سب سے بہترین ہے، میں نیلے رنگ کو بہت اچھی طرح دیکھ سکتا ہوں’۔(ش س م)

Leave a Reply

Top