You are here
Home > خبریں > پاکستان > آج کا بڑا سیاسی تہلکہ :عمران خان کو سیاست میں کون لے کر آیا ۔۔۔؟کپتان کے سیاست میں آنے سے ملک کو کیا فائدہ کیانقصان ہوا؟ نامور صحافی کے ہوشربا انکشافات

آج کا بڑا سیاسی تہلکہ :عمران خان کو سیاست میں کون لے کر آیا ۔۔۔؟کپتان کے سیاست میں آنے سے ملک کو کیا فائدہ کیانقصان ہوا؟ نامور صحافی کے ہوشربا انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک)عمران خان کی پاکستانی سیاست میں انٹری نے سیاست کو ایک نیا رخ دیا ہے مگر معروف کالم نگار امر جلیل کا اپنے ایک کالم میں کہنا ہے کہ مرحوم حمید گل نے عمران خان کو سیاست میں لا کر پاکستان کا بہت بڑا نقصان کیا۔تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار امر جلیل

کا اپنے ایک کالم’پیر سائیوں کی کرامات ‘ میں کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ اگر عمران خان کو اپنے لئے مناسب دائرہ عمل کی آزادی دی جاتی اور جنرل حمیدگل انہیں گھسیٹ کر سیاست کے میدان میں نہ لے آتے تو عمران خان اکیلے کھیلوں کے بل بوتے پر پاکستان کو شہرت کی بلندیوں پر لے جاتے ۔وہ فلاحی کاموں میں سوشل ریفارمر بن کر سامنے آتے۔ مرحوم حمید گل نے ملک کا بہت بڑا نقصان کردیا ہے۔ عمران خان سیاست کرنے کے لئے پیدا نہیں ہوئےتھے۔ وہ پیدائشی اسپورٹس مین ہیں۔ اسپورٹس مین فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ اپنی زندگی کے پچیس تیس برس سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے باوجود سیاستدان نہیں بن پائے۔ وہ اپنی باڈی لینگویج اور بول چال میں آج بھی مکمل طور پر فاسٹ بالر دکھائی دیتے ہیں۔عمران خان کو سیاست کی بھینٹ چڑھانا مرحوم جنرل حمید گل کا سماجی جرم تھا جس کے لئے پاکستان کے آئین اور پینل کوڈ میں کوئی سزا مختص نہیں ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے بھی ایک مشہور شخصیت تھے۔اور فاسٹ بالر اور کپتان کے طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پوری دنیا میں رہنمائی کرتے تھے۔عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔(ذ،ع)

Leave a Reply

Top