You are here
Home > خبریں > پاکستان > سونے کے کاروبار میں فراڈ: حساس ادارے کے سابق اعلیٰ افسر کو گرفتار کر لیا گیا

سونے کے کاروبار میں فراڈ: حساس ادارے کے سابق اعلیٰ افسر کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب راولپنڈی نے سونے کی خرید و فروخت کے جعلی کاروبار اور اس پر عوام کو منافع دینے کے فراڈ کے ذریعے رقم بٹورنے کے الزام میجر ریٹائرڈ عارف قیوم کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کو جاری نیب اعلامیہ کے مطابق ملزم پر سونے کے کاروبار میں عوام

کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ ملزم نے سونے کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی مد میں عوام سے رقم بٹوری۔ملزم چھ سے سات فیصد ماہانہ منافع دینے کا وعدہ کرتا تھا اورسرمایہ کاروں کو بتاتا تھا کہ یہ کاروبار شریعت کے عین مطابق ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم عاطف قیوم کا کہنا ہے کہ اسکا ایسا کوئی کاروبار نہیں ہے، اس نے کبھی کاروبار کا جھانسہ دے کر لوگوں سے رقم نہیں بٹوری۔ واضح رہے کہ ریٹائرڈ عاطف قیوم پر لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام تھا ۔ نیب راولپنڈی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عاطف قیوم لوگوں کو سونے کے کاروبار کا جھانسہ دے کر لوٹ رہا تھا۔ ملزم لوگوں کو کہتا تھا کہ اسکا سونے کا کاروبار ہے اور وہ سونے پر ہر مہینے6سے7فیصد منافع دے گا،ا س طرح وہ لوگوں سے سونا لے کر انہیں لوٹ رہا تھا۔ نیب اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کا ایسا کوئی کاروبار نہیں تھا اور وہ لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔ ڈائیریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان ملہی نے کہا ہے کہ نیب کا محکمہ احسن طریقے سے کام کر رہا ہے اور نیب لوٹی گئی رقم برامد کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔ اس سے پہلے بھی نیب نے عوام کو جھانسہ دے کر لوٹنے والے کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے لیکن اب پاک فوج جیسے معززادارے کے ریٹائرڈ افسر کا ایسے کام میں ملوث ہونا حیران کن بات ہے۔ نیب نے13مارچ 2019کو جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ میجر ریٹائرڈ عاطف قیوم لوگوں کو یہ بتاتا تھا کہ اسکا سونے کا کاروبار ہے اور وہ لوگوں کو سونے پر ہر مہینے چھ سے سات فیصد منافع دے گاحالانکہ اسکا ایسا کوئی کاروبار سرے سے ہے ہی نہیں، اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور نیب پوری کوشش کرے گا کہ لوگوں سے لوٹا گیا پیسہ برامد کیا جا سکے۔ میجر ریٹائرڈ عاطف قیوم نیب راولپنڈی کی حراست میں ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ ڈی جی نیب راولپنڈی کا نے کہا کہ نیب کا ادارہ بہترین انداز میں کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سے پہلے بھی نیب نے نواز شریف، مریم نوازاور علیم خان جیسے کئی بڑے لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور ابھی سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر بھی نیب میں کیسز چل رہے ہیں۔

Leave a Reply

Top