You are here
Home > خبریں > انٹر نیشنل > پاکستان ، بھارت یا افغانستان ۔۔۔۔؟؟؟ امریکہ نے کس ملک میں اپنے 6 ایٹمی پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا ؟ پوری دنیا کو دنگ کر ڈالنے والی خبر

پاکستان ، بھارت یا افغانستان ۔۔۔۔؟؟؟ امریکہ نے کس ملک میں اپنے 6 ایٹمی پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا ؟ پوری دنیا کو دنگ کر ڈالنے والی خبر

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکہ نے بھارت میں 6 نیوکلیئرپاور پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا معاہدہ واشنگٹن میں ہوا۔امریکہ اور بھارت کے درمیان سکیورٹی اور سول نیوکلیئر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دنوں ممالک کے وفد کے درمیان


دو روز تک واشنگٹن میں بات چیت جاری رہی جس کے بعد معاہدہ کیا گیا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کو مزید انرجی مصنوعات فروخت کرنا چاہتے ہیں۔دونوں ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ اور بھارت نے بدھ کو سیکیورٹی اور سولایٹمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا. واشنگٹن میں دو دن کے مذاکرات کے بعد معاہدہ ہوا۔ امریکہ کے زیر انتظام ہتھیاروں کے کنٹرول اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے بھارتی خارجہ سیکرٹری وجے گوخیل اور اینڈریو تھومسن کے مابین بات چیت ہوئی۔ مشترکہ بیان میں دو طرفہ سیکورٹی اور سول ایٹمی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا جب کہ مشترکہ بیان میں امریکہ کی طرف سے بھارت میں 6 نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے سے متعلق بھی بتایا گیا۔تاہم ایٹمی پاور پلانٹ سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔دوسری طرف ایک اور خبر کے مطابق پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی طیارے گرائے اور ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا جسے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی اور امن کے قیام کیلئے فوری رہاکرنے کا اعلان کیا ۔وزیراعظم عمران خان کے اعلان نے بین الاقوامی دنیا کے دل جیت لیے تاہم اس دورا ن بھارتی پائلٹ کے ساتھ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے مہمان کی طرح نہایت بہترین سلوک کیا جس کا انہوں واپس جاتے ہوئے بھی اظہار کیا ۔سیکیورٹی فورسز کی زیر حراست ابھی نندن کو چائے پیش کی گئی اور ساتھ ہی ان سے کچھ سوالات بھی کیے گئے جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تاہم اس ویڈیو میں


دیگر سوالات کے علاوہ جب ابھی نندن سے پوچھا گیا کہ چائے کیسی ہے ؟ تو انہوں نے اسے بہترین قرار دیا ۔بھارتی پائلٹ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی اور اس سے متاثر ہو کر رحیم یار خان کے ایک ” خان ٹی سٹال “ نے اپنی تشہیر کیلئے ایسے طریقے سے استعمال کر لیا کہ پاکستان تو کیا بارڈر میں بھی اس کی دھوم مچ گئی ۔سوشل میڈیا پر جاری معلومات کے مطابق پنجاب کے شہر ’ رحیم یار خان ‘ میں خان ٹی سٹال نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی تصویر کے ساتھ اپنی چائے کی دکان کا بینر چھپوایا اور اس پر شعر بھی کر درج کیا ۔تشہیر کرنے والے ادارے بھی خان ٹی سٹال کی اس مہارت پرعش عش کر اٹھے ہیں ، خان ٹی سٹال کے بینر پر ابھی نندن کی چائے پیتے ہوئے تصویر درج ہے اور ساتھ میں شعر لکھا گیاہے کہ ”ایسی چائے کہ دشمن کو بھی دوست بنائے “۔چائے والے کی اس وقت انٹر نیٹ پر دھوم مچ گئی ہے اور دو ر دور سے لوگ اس کے پاس چائے پینے کیلئے پہنچ رہے ہیں ۔وجاہت کاظمی نامی صارف نے خان ٹی سٹال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ اس پاکستانی انکل کے پر تشہیر کی کمال مہارت ہے ‘‘۔لوگ اس کے پاس چائے پینے کیلئے پہنچ رہے ہیں ۔وجاہت کاظمی نامی صارف نے خان ٹی سٹال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ اس پاکستانی انکل کے پر تشہیر کی کمال مہارت ہے ‘‘۔

Leave a Reply

Top