You are here
Home > خبریں > پاکستان > کیا واقعی ہی شہباز شریف کو کلین چٹ مل گئی ہے؟ ارشاد بھٹی کا خصوصی تبصرہ ملاحظہ کریں

کیا واقعی ہی شہباز شریف کو کلین چٹ مل گئی ہے؟ ارشاد بھٹی کا خصوصی تبصرہ ملاحظہ کریں

کراچی (ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور فواد چوہدری دونوں کی جگتیں پسند آئی ہیں، نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف بڑے منجھے ہوئے یوٹرن مارنے والے ہیں، میثاق جمہوریت سے پہلے اور بعد میں بھی دونوں پارٹیوں نے اپنے مفاد کے حساب سے یوٹرن لیے ہیں،


بلاول کی نواز شریف سے ملاقات عیادت کیلئے نہیں تھی اس کی مزید کئی وجوہات ہیں جوآنے والے دنوں میں سامنے آئیں گی، قبضے کی زمین پر قائم مدارس یا مساجد جائز نہ ہونے کے بارے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس بہت اہم ہیں۔ان خیالات کا اظہار مظہر عباس، حفیظ اللہ نیازی، ارشاد بھٹی، شہزاد اقبال ، بابر ستار اور حسن نثار نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان ابصاء کومل کے پہلے سوال نیب آشیانہ اسکیم اور صاف پانی کیسز بادی النظر میں ثابت نہیں کرسکا، دونوں کیسوں میں ضمانت اور اب لیپ ٹاپ اسکیم میں کلین چٹ، کیا اپنے دورِ حکومت میں ایک روپے کی بھی کرپشن نہ کرنے کا شہباز شریف کا دعویٰ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف کیسز الیکشن ہروانے کیلئے کیے گئے تھے اور ان سے مطلوبہ نتائج لے لیے گئے، خیبرپختونخوا میں بہت سے منصوبوں میں بے قاعدگی کے باوجود وہاں کسی کی نظر نہیں گئی۔بابرستارکا کہنا تھا کہ نیب نے شہباز شریف پر جتنے بھی الزام لگائے وہ جوڈیشل اسکروٹنی میں گئے تو کوئی نتیجہ نہیں نکلا، پچھلے دس سال میں نیب کو کسی کرپشن کیس میں کامیابی نہیں ملی، ابھی تک جتنی چیزیں سامنے آئی ہیں اس سے لگتا ہے شہباز شریف کیخلاف غلط بیانیہ بنایا گیا تھا۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ وہ ملک ہے جہاں ریکارڈ جلائے جاتے ہیں ، سپریم کورٹ نے آصف زرداری کے حوالے سے فاروق ایچ نائیک سے کہا تھا کہ آپ کا موکل تکنیکی بنیادوں پر بری ہوا ہے ، یہ ملک وہ ہے جہاں لوگ سرے محل سے مکر کر سرے محل کوبیچ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے معاملے میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے ، ابھی یہ کہنا کہ شہبازشریف کو کلین چٹ مل گئی ہے قبل از وقت ہے لیکن پنجاب حکومت حکومت مبارکباد کی ضرورمستحق ہے کہ ان کی جانب سے اپنے ایک سیاسی مخالف کی بے گناہی کی رپورٹ پیش کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ یوٹرن لئے بغیر کوئی بڑا لیڈر نہیں بنتا ، اس لئے اب عمران خان مان لیں کہ بلاول ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے ۔

Leave a Reply

Top