You are here
Home > اسپیشل اسٹوریز > کیا ہم زمین کو ایک سرے سے دوسرے سرے تک کھود کر سرنگ بناسکتے ہیں؟

کیا ہم زمین کو ایک سرے سے دوسرے سرے تک کھود کر سرنگ بناسکتے ہیں؟

کیمیائی اعتبار سے زمین کو چار حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے ۔ سب سے پہلا حصہ زمین کا چھلکا یا کرسٹ کہلاتا ہے اس کی اوسط چوڑائی چالیس کلومیٹر تک ہے سمندر کے نیچے اس کی چوڑائی آٹھ کلومیٹر جبکہ براعظموں کے نیچے چوڑائی بتیس کلومیٹر تک ہوتی ہے ۔قشرارض کے سب


سے گہرے حصّہ کا ٹمپریچر 870 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے اس کے نیچے ٹیکٹانکس پلیٹس حرکت کرتی رہتی ہیں۔ مینٹل ۔قشر ارض کے بعد دوسری تہے مینٹل کہلاتی ہے اس کی چوڑائی 29 سو کلومیٹر تک ہے اور اس کا درجہ حرارت 500سے 900 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے۔اسکے بعد زمین کا کور آتا ہے جو کہ دو حصوں پر مشتمل ہے اوٹر کور اور انرکور۔ اوٹر کور 23 سو کلومیٹر چوڑا ہے جبکہ اس کا ٹمپریچر 4000 سے 5000 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے یہ نکل اور آئرن پر مشتمل ہے اور لیکوڈ حالت میں ہے۔اس حصے میں بہت زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے نکل اور آئرن مائع حالت میں ہے ۔سب سے آخر میں زمین کا اندرونی کور ہے جو کہ بارہ سو کلومیٹر چوڑا ہے اور اس کا درجہ حرارت 5000 سے سات ہزار ڈگری سنٹی گریڈ تک ہے جو کہ سورج کی سطح کے برابر ہےاووٹر کور کے برعکس انرکور سولڈ حالت میں ہے کیونکہ اس پر پوری دنیا کا دباؤ پڑتا ہے یہ دباؤچار کروڑ 50 لاکھ پی ایس آئی ہے جو کہ قرعہ ہوائی کے دباؤ سے 30 لاکھ گنا زیادہ ہے۔اسقدر دباؤ ہے کہ 7000 ڈگری سینٹی گریڈ ٹمپریچر پر بھی آئرن اور نکل سولڈ اسٹیٹ میں ہیں۔قشر ارض سےزمین کے مرکز تک گہرائی 6371 کلومیٹر ہے اور زمین کا قطر 12742 کلومیٹر ہے۔ہے۔ابھی تک زمین میں سب سے گہرا سوراخ پچیس کلومیٹر تک کھودا جا سکا ہے اور سمندر میں 4644 فٹ تک کھودا جا سکا ہے۔آگر ھمیں زمین کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک تک بذریعہ سرنگ جانا ہو تو ہمیں زمین کو 12,742 کلومیٹر گہرائی تک کھودنا ہوگا اور اسی دوران ہمیں بے پناہ ٹمپریچر اور دباؤ کا سامنا کرنا ہوگا یہی وجہ ہے کہ 25 کلومیٹر سے زیادہ گہرائی تک ہم ابھی تک کھود نہ سکے کیونکہ اس سے زیادہ گہرائی میں دباؤ اس قدر زیادہ ہو جاتا ہے کہ بہترین ڈریلنگ انسٹرومنٹ بھی بے کار ثابت ہوتے ہیں زمین کے مرکز کا دباؤ چار کروڑ 50لاکھ پی ایس آئی ہے یہ اس قدر دباؤ ہے ہے 7000 ڈگری ںسینٹی گریڈ پر آئرن اور نکل سولڈ حالت میں ہے ہم تو ابھی تک زمین کے مینٹل تک بھی نہیں پہنچ سکے۔یہ بات قریب قریب ناممکن ہے کہ انسان کبھی بھی زمین کے آرپار سرنگ بنا سکے

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы