You are here
Home > خبریں > پاکستان > اپوزیشن ارکان بھی وزیر اعظم عمران خان کے مداح۔۔۔انتہائی حیران کن پیغام جاری کر دیا

اپوزیشن ارکان بھی وزیر اعظم عمران خان کے مداح۔۔۔انتہائی حیران کن پیغام جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پارلیمنٹرین کی تنخواہوں اور مراعات کے بارے میں بل کو روکنا وزیر اعظم اقدام مستحسن ہے، یہ فیصلہ سوچے سمجھے بغیر کیا گیا اور تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی کی بھی نفی ہے۔میاں منظور وٹونے پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے بل میں وزیراعلیٰ


کی تنخواہ اور مراعات کے بارے میں شقوں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو مراعات اور تنخواہ وزیر اعلیٰ کے لئے تجویز کی گئی ہے وہ وزیر اعظم سے بھی زیادہ ہے جو بے تدبیری کی حد ہے۔ انہوں سابق وزراء اعلیٰ کے حوالے سے شقوں کو بھی ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 2002 کے بعد منتخب ہونے والے وزراء اعلیٰ کو آسمانی مخلوق اور 2002 سے پہلے منتخب وزرائے اعلیٰ کو زمینی مخلوق بنا دیا گیا اور سابق وزراء اعلیٰ کی 6 ماہ کی ٹرم بھی خود ہی طے کر دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ہونے والے وزیر اعلیٰ کو تاحیات گھر کی الاٹمنٹ مضحکہ خیز تجویز ہے، میرے خیال میں سب کے پاس گھر ہیں اور اگر کسی ایک کے پاس نہیں ہو گا تو وہ بنا لے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سے تین لوگوں کو استفادہ ہوتا اور تین محروم رہ جاتے،قانون بنانے والوں کا کسی کو محروم رکھنے کا کوئی جواز نہیں،محروم رہنے والوں کے پاس ان حالات میں ایک ہی راستہ تھا کہ وہ اس قانون کو امتیازی، غیر منصفانہ اور غیر آئینی قرار دینے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جاتا، اس کا فیصلہ کر لیا گیا تھا لیکن وزیر اعظم کے بروقت اقدام نے کئی لوگوں کو خفت اُٹھانے سے بچا لیا۔

Leave a Reply

Top