You are here
Home > خبریں > پاکستان > ابھینندن کو زندہ پکڑنے والوں کے وارے نیارے۔۔۔انعام کے طور پر کتنی رقم دی گئی ہے؟ جانیے

ابھینندن کو زندہ پکڑنے والوں کے وارے نیارے۔۔۔انعام کے طور پر کتنی رقم دی گئی ہے؟ جانیے

مظفر آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پکڑنے والے 10 کشمیریوں کو دس دس ہزار روپے کے چیک بطور انعام میں دیئے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل ’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ


ایل او سی پر رہنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں،نریندر مودی کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔وزیراعظم نے تقریب میں ایک لاکھ روپے تقسیم کیے اور 10 افراد کو دس دس ہزار روپے کے چیک دیئے۔ راجہ فارق حیدر نے انعامی چیک سماہنی ایل او سی میں دورہ کے موقع پر تقسیم کیے۔واضح رہے گزشتہ ماہ کے آخر میں بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کری تھی جس پر پاکستانی فضائیہ نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو زندہ گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا تھا اور بھارتی پائلٹ نے پاکستانی افواج کے اچے رویئے کی بہت تعریف کی تھی تاہم بھارت جاتے ہی وہ اپنے بیان سے مکر گیا تھا۔ابھی نندن نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان میں دوران حراست اسے ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن نے پاکستان سے رہائی کے بعد بھارت پہنچتے ہی بھارتی فضائیہ کے سربراہان سے ملاقات کی تھی۔بھارتی فضائیہ اور سیکیورٹی اداروں نے ابھی نندن سے 10 روز سے زائد تک تفتیش کرنے کے بعد ایک ماہ کی طبی رخصت پر بھیج دیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ہندوستان فیصلہ کرے گا کہ ابھی نندن کو دوبارہ فضائی بیڑہ میں شامل کرنا ہے کہ نہیں ؟۔

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы