You are here
Home > خبریں > پاکستان > انا للہ وانا الیہ راجعون : دنیائے موسیقی کا بادشاہ سمجھے جانیوالے معروف پاکستانی لوک گلوکار کے انتقال کی خبر آ گئی

انا للہ وانا الیہ راجعون : دنیائے موسیقی کا بادشاہ سمجھے جانیوالے معروف پاکستانی لوک گلوکار کے انتقال کی خبر آ گئی

جھنگ(ویب ڈیسک)معروف فوک گلوکار طالب حسین درد انتقال کر گئے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق معروف فوک گلوکار طالب حسین درد انتقال کر گئے ہیں۔طالب حسین درد کافی عرصہ سے علیل تھے۔طالب حسین درد نے 20 ہزار سے زائدلوگ گیت اوردوہڑے گائے۔


ان کی نماز جنازہ آبائی علاقہ موضع خانوآنہ ادا کی جائے گی۔طالب حسین درد ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے سرائیکی کے مایہ ناز گلوکار تھے جو راگ جوگ میں مہارت رکھتے تھے۔ اس کے علاوہ اپنے زیادہ تر گیتوں کی شاعری بھی خود کرتے تھے البتہ جھنگ اور سرائیکی وسیب کے دیگر علاقوں کے شعرا کا کلام بھی گاتے تھے۔ ان کے گیتوں سرائیکی ثقافت اور روایات بدرجہ اتم نظر آتی ہیں جن میں یہاں کا رومان، رسم و رواج، ثقافتی رسمیں سبھی کچھ دیکھنے کو ملتا ہے۔ ان کے چند مشہور گیت درج ذیل ہیں: –

گھڑ سنیاریا چھلا

اسی ماڑے سرکار

واہ وے ذرا جیہا نیبوآ

وے میں چوری چوری

ہک واری پھیرا پا ونج میریاں وطناں تے

درد کے گائے ہوئے گیتوں کی آڈیو ویڈیو سی ڈیز مارکیٹوں میں بیت مقبول ہوئیں اور ویڈیوز انٹرنیٹ کی مشہور ویب سائٹس پر دستیاب ہیں.

Leave a Reply

Top