You are here
Home > خبریں > پاکستان > ہر حال میں الیکشن جیتنے پر بضد نریندر مودی نے اب تک اپنی تشہیری مہم پر کتنی خطیر رقم خرچ کر ڈالی ہے ؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

ہر حال میں الیکشن جیتنے پر بضد نریندر مودی نے اب تک اپنی تشہیری مہم پر کتنی خطیر رقم خرچ کر ڈالی ہے ؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی غربت اور بے روزگاری سے توجہ ہٹانے کیلئے گڑھے مردے اکھاڑ رہے ہیں ۔ مایاوتی نے کہا کہ مودی اپنے دور اقتدار میں مختلف علاقوں میں اسکیموں کے نفاذ


اورسنگ بنیادرکھنے میں مصروف رہےاوراپنی تشہیری مہم پر3 ہزار 44کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔اس سرکاری فنڈز سے ریاست اترپردیش کے ہر گائوں میں تعلیمی اور صحت مراکز قائم کئے جاسکتے تھے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مایاوتی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی اپنی حکومت کی ناکامیاں چھپا رہے ہیں اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئے اور عوام کو ایسی تمام کوششوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔بھارتی چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا، مختلف ریاستوں کے افسران، سیاستی جماعتوں اور سیکورٹی ایجنسیوں سے بات چیت کے بعد انتخابی شیڈول تیار کیا گیا ہے۔ اروڑا نے کہا کہ 3 جون کو 16 ویں لوک سبھا کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔ تقریبا 90 کروڑ ووٹرس 17 ویں لوک سبھا کی تشکیل کے لئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ یہ اطلاع آج یہاں چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں 16 ویں لوک سبھا کے انتخابات میں 81 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان نے حصہ لیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار 18 اور 19 سال کی عمر کےڈیڑھ کروڑ نئے ووٹر ہوں گے۔ نامہ نگاروں کو تفصیلات بتاتے ہوئے مسٹر اروڑہ نے کہا کہ 16 ویں لوک سبھا کی میعاد تین جون کو ختم ہو رہی ہے۔ انتخابی تیاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران سیاسی جماعتوں اور ریاستی حکومتوں وغیرہ سے صلاح و مشورہ کیا گیا اور محکمہ موسمیات ،امتحانات کے پروگرام ، تہوار اور فصلوں کی بوائی اور کٹائی جیسے امور پر بھی غور کیا گیا۔ اروڑہ نے بتایاکہ پچھلی بار 9 مراحل میں انتخابات ہوئے تھے ،لیکن اس بار سات مراحل میں انتخابات کا عمل مکمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Top