You are here
Home > خبریں > پاکستان > 4 ارب خواتین میں ایک ۔۔۔۔۔ اس امریکی خاتون نے ایسا ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے کہ پاکستانی خواتین کانوں کو ہاتھ لگائیں گی

4 ارب خواتین میں ایک ۔۔۔۔۔ اس امریکی خاتون نے ایسا ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے کہ پاکستانی خواتین کانوں کو ہاتھ لگائیں گی

کراچی (ویب ڈیسک ) امریکی شہر ہوسٹن میں ایک ایک خاتون نے چھ بچوں کو جنم دے کر چار ارب خواتین میں ایک کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے، امریکی اخبار کے مطابق خاتون نے چار جڑواں بھائی اور دو جڑواں بہنوں کو جنم دیا اسپتال میں نومولود بچے اور ماں اچھی حالت میں ہیں


جبکہ جنم دینے والی خاتون خوشی سے پھولے نہیں سماتی، خاتوں نے فوری طور پر جڑواں بہنوں کے نام ، زینااور زوریل نام رکھ دئے ہیں جبکہ چار لڑکوں کے نام رکھنے کے لئے ابھی سوچ رہی ہے دنیا کے مختلف حصوں سے بیک وقت ایک سے زاید بچوں کی پیدائش کی خبریں معمولی ہیں مگر عراق میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق کے صوبہ دیالی کے البتول اسپتال میں لائی گئی ایک خاتون نے یکے بعد دیگر سات بچوں کو بیک وقت جنم دیا۔ عراق کی سرزمین پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ساتوں بچوں کی ماں ضلع دیالی کی تھی۔ دیالی کمشنری کے شعبہ صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ البتول اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے سات بچوں میں چھے بچے اور ایک بچی بتائی گئی۔ اس بارے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش فطری طریقے پرعمل میں آئی۔ دیالی کے محکمہ صحت کے ترجمان فارس الغزاوی کا کہنا تھا کہ ان کے ملک میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش کا واقعہ شہہ سرخیوں کا موضوع بنا رہا ۔بچوں کے والدین کی خوشی کی انتہا نہ رہی،انہوں نے اپنی آرا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدا کی بیش قیمت نعمت کی دل و جان سے قدر کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو پڑھا لکھا کر اچھا شہری بنائیں گے۔

Leave a Reply

Top