You are here
Home > خبریں > پاکستان > سیاست میں گالی گلوچ۔۔۔ مگر یہ کام ختم کرنا ذرا بھی مشکل نہیں، چوہدری شجاعت نے سیاستدانوں کو نئی راہ دکھا دی

سیاست میں گالی گلوچ۔۔۔ مگر یہ کام ختم کرنا ذرا بھی مشکل نہیں، چوہدری شجاعت نے سیاستدانوں کو نئی راہ دکھا دی

سیاست میں گالی گلوچ۔۔۔ مگر یہ کام ختم کرنا ذرا بھی مشکل نہیں، چوہدری شجاعت نے سیاستدانوں کو نئی راہ دکھا دی

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ گالی گلوچ کرنے والوں کا منہ بند کرانا کوئی مشکل کام نہیں، ملک اداروں سے ٹکراؤ کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،

ٹاپ نیوز :نواز شریف دوبارہ ان یا ہمیشہ کے لیے آؤٹ : پاکستانی اسٹیبلشمنٹ ان دنوں کیا سوچ رہی ہے؟ کامران خان کا خصوصی تضزیہ ملاحظہ کیجیے

ہماری جماعت آ ج بھی اتنی مضبوط ہے جتنی کل تھی۔ وہ کوہستان سے سابق رکن قومی اسمبلی محبوب اﷲ جان کی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے محبوب اﷲ جان کو پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا کا صدر نامزد کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ صوبہ میں پارٹی کو ہر سطح پر فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ شجاعت نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں صرف ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ کے نام سے رجسٹرڈ ہے جو اپنی بات کرتی ہے ، گالی گلوچ یا ٹکراؤ کی سیاست پر ہم یقین نہیں رکھتے ۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے ، سعودی عرب میں امریکی صدر نے افغان صدر سے تو ملاقات کی لیکن وزیراعظم پاکستان سے ملاقات نہیں کی جس کی وجہ سے ملک کی بے عزتی ہوئی، اگر نوازشریف کی جگہ میں ہوتا تو واپس آ جاتا۔ نوازشریف اور ان کے ساتھی وزرا سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فوج کا امیج تباہ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں، نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلمان عورتوں، بچوں اور نوجوانوں کا قتل عام اور 1971 میں پاکستان توڑنے کا اعتراف کر رہا ہے ، بلوچستان میں مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے لیکن نوازشریف کو آج تک اس کے خلاف ایک لفظ کہنے کی توفیق نہیں ہوئی۔ شجاعت نے مزید کہا کہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اگر ان پر کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے لیکن بجلی کے جعلی منصوبوں، جنگلہ بس اور اورنج لائن منصوبوں میں جس طرح اربوں کا کمیشن کھایا گیا اس کیلئے کرپشن واقعی بہت چھوٹا لفظ ہے ۔

Leave a Reply

Top