You are here
Home > خبریں > پاکستان > عمران خان نے آصف زرداری سے گٹھ جوڑکیوں کیا؟ بلآخر اصل وجہ سامنے آ گئی

عمران خان نے آصف زرداری سے گٹھ جوڑکیوں کیا؟ بلآخر اصل وجہ سامنے آ گئی

عمران خان نے آصف زرداری سے گٹھ جوڑکیوں کیا؟ بلآخر اصل وجہ سامنے آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑ پنجاب کی ترقی سے خائف سوچ کا نتیجہ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور

سابق صدر آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنایا، دوسرے نے پشاور کو برباد کیا۔ عوام تباہی اور بربادی نہیں، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے اور سندھ کے عوام بے بسی کا نمونہ بن گئے ہیں۔ ہماری سیاست عوام کی خدمت اور مخالفین کی سیاست صرف انتشار ہے، آئندہ انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنیوالوں کا احتساب کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نے جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو متحد ہونے پر مجبور کیا۔جبکہ دوسری جانب سینیٹ الیکشن کے حوالے سے معروف تجزیہ کار زاہد حسین نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن نے نئے سیاسی حقائق کو جنم دیا ہے ۔پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں انیس بیس کا فرق ہوگا، لیکن بہت زیادہ فرق سامنے آیا ہے ۔سیاسی طور پر مسلم لیگ ن کو دھچکا ضرور پہنچا ہے لیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس کا بہت زیادہ اثر سیاسی طور پر عام انتخابات پر ہوگا۔ پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے مل کر ایک ہی پینل کو جتوایا ہے ۔

نواز شریف دونوں کا ہدف نظر آتے ہیں ، اسٹیبلشمنٹ اب اس بات کے لئے تیار نہیں کہ نواز شریف کو کسی طور بھی واپس آنے دیا جائے اس سلسلے میں بہت واضح پیغام نظر آتا ہے ۔ اقتدار کی اصل جنگ پنجاب میں ہوگی تا ہم ابھی دو تین ماہ باقی ہیں اس دوران بہت سی اور چیزیں ہونے والی ہیں، احتساب عدالت سے نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کے فیصلے متوقع ہیں ، دوسرا فیصلہ سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نا اہلی کی مدت کا ہے ، یہ دونوں فیصلے ن لیگ کی سیاست کو کافی حد تک متاثر کرسکتے ہیں ۔ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر بن گئے ہیں اورانکی سوچ اور پالیسی نواز شریف سے کافی مختلف ہے ۔امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن کی تبدیلی کے حوالے سے واشنگٹن سے ممتاز تجزیہ کار معید یوسف نے کہا کہ مریکی صدر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے فارغ کرکے ان کی جگہ سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو نیا سیکرٹری آف سٹیٹ بنادیا ۔ امریکی صدر جس طرح معاملات چلا رہے ہیں وہ امریکہ کے معمول کے طریقہ کار سے ہٹ کر ہیں ،یہ آخری تبدیلی نہیں ہے اور لگتا ہے صدر ٹرمپ اپنی انتظامیہ اور اداروں میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے ۔

Leave a Reply

Top