You are here
Home > خبریں > پاکستان > بریکنگ نیوز: معاملات قابو سے باہر : نیب کی ٹیم اور (ن) لیگی کارکن آمنے سامنے ۔۔۔۔ لیگی اعلیٰ قیادت کے عام اعلان نے لاہور کے امن کو خطرے میں ڈال دیا

بریکنگ نیوز: معاملات قابو سے باہر : نیب کی ٹیم اور (ن) لیگی کارکن آمنے سامنے ۔۔۔۔ لیگی اعلیٰ قیادت کے عام اعلان نے لاہور کے امن کو خطرے میں ڈال دیا

لاہور(ویب ڈیسک ) (ن) لیگ نے ریاست سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا ، نیب کے چھاپے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے (ن) لیگ نے اپنے کارکنان کو فوراً حمزہ شہباز کی رہائش گاہ پہنچنے کا حکم جاری کر دیا ، جس سے ریاست کے خلاف بغاوت پھوٹنے کا خطرہ بڑھ سکتا نیب کی

ٹیم مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے 96 ایچ ماڈل ٹاﺅن پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیم اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے 96 ایچ ماڈل ٹاﺅن پہنچ گئی ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیب حکام نےگھر کے اندر گھسنے کے لے سیڑھیاں منگوا لی ہیں جن کی مدد سے دیواریں پھلانگ کر حمزہ شہباز ی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی دوسری طرف نیب حکام نے لیدی پولیس اہلکاروں کو بھی طلب کر لیا ہے ، اور یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ روز گردتاری میں رکاوٹ بننے والی سیکیورٹی گارڈز کو بھی آج ہی گردتار کیا جا سکت اہے ۔ نیب کی ٹیم 12 اہلکاروں کے ساتھ حمزہ شہباز کی رہائشگاہ پہنچی،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے اور تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔نیب نے ٹیم نے حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے پیغام بھی پہنچا دیانیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں ۔ان کو گرفتار کئے بغیر نہیں جائیں گے۔واضح رہے کہ تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ کے دوران حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا۔ نیب ٹیم کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ان کے گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں ، حمزہ شہباز تھوڑی دیر پہلے ہی اپنےوالد سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے ، واضح رہے کہ نیب نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے گھر میں چھاپہ ماراہے ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ترجمان ملک محمد احمد نے کہاہے کہ نیب نے شہبازشریف کی رہائشگاہ 96 ایچ پر چھاپہ ماراہے

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы