You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز : گرفتاری کیسے نہیں دے گا۔۔۔۔۔۔؟ نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف ایسی کارروائی ڈال دی کہ (ن) لیگ والوں کی چیخیں نکل گئیں

بریکنگ نیوز : گرفتاری کیسے نہیں دے گا۔۔۔۔۔۔؟ نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف ایسی کارروائی ڈال دی کہ (ن) لیگ والوں کی چیخیں نکل گئیں

لاہور(ویب ڈیسک )نیب حکام نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے رینجرز طلب کرلی جو تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ماڈل ٹاؤن پہنچ چکی ہے، نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کو نیب حکام کی ہدایت پر عمل درآمد میں ناکامی کے بعد رینجرز کو طلب کر نا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے

مطابق نیب حکام نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے رینجرز طلب کرلی۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر نے حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہبازکوگرفتارکرنے آئے ہیں،ان کی گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے کرکے آئے ہیں،نیب افسر نے کہا کہ گھر کے اندر داخل ہونے کیلئے سیڑھیاں منگوالیں ہیں،ان کو گرفتارکرکے جائیں گے،چودھری اصغر نے کہا کہ چادراورچاردیواری کاتحفظ کریں گے،حمزہ بھائی سے گزارش ہے خودہی باہرآجائیں،نامورسیاستدان گرفتاری سے بچنے کیلئے بھاگ رہے ہیں،ہمارے پاس حمزہ شہبازکی گرفتاری کے وارنٹ موجودہیں۔نیب افسر نے کہا کہ حمزہ شہبازبڑے لیڈرہیں،بیسمنٹ یابیڈروم سے باہرنکلیں،بڑے لیڈرکی یہی نشانی ہوتی ہے کہ قانون کااحترام کرے،نیب اپناکام کرےگا،حمزہ شہبازڈریں مت۔ قومی احتساب بیورو(نیب) کی ٹیم پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے شہبازشریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون 96 ایچ پر موجود ہے اور حمزہ شہبازکے سیکریٹری اور ان کے وکیل عطا تارڑ سے مذاکرات بھی کیے جو ناکام ہوگئے جس کے بعد نیب نے گھر کے اندر داخل ہونے کے لیے سیڑھیاں منگوالی ہیں جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر نے کہا کہ حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے آئے ہیں، کل انہوں نے ہمارے کپڑے پھاڑے تھے آج ہم انہیں گرفتار کرنے کے لیے پوری تیاری سے آئے ہیں اور گرفتار کیے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے چاہے ہمیں ساری رات یہاں رکنا پڑے ، گرفتار کرکے ہی جائیں گے ، سیڑھیاں منگوالیں۔انہوں نے کہا کہ نیب اپنا کام کرے گا، حمزہ شہبازشریف مت ڈریں، باہر آجائیں، چادر اور چاردیواری کا تحفظ کریں گے ۔

Leave a Reply

Top