You are here
Home > اسپیشل اسٹوریز > وہ واقعہ جس نے ایپل کے بانی سٹو جابز کو احساس دلایا کہ وہ دنیا کی تاریخ تبدیل کرسکتے ہیں

وہ واقعہ جس نے ایپل کے بانی سٹو جابز کو احساس دلایا کہ وہ دنیا کی تاریخ تبدیل کرسکتے ہیں

” >

سٹیو جابز کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں لیکن اس شخص کی زندگی میں ایک موقع ایسا آیا کہ جب اس کی سوچ نے دنیا کو ایک نئی چیز سے روشناس کروایا۔حا ل ہی میں کرس ڈکسن نامی بزنس مین نے جابز کا ایک انٹرویو اپنے بلاگ پر شئیر کیا ہے

جس میں وہ بتاتے ہیں کس طرح جابز کو ایک ایسا آئیڈیا آیا جس نے تمام ماضی کی باتوں کو تبدیل کرکے رکھ دیا۔ جابز سے سوال کیا گیا کہ جب وہ اتنا امیر بن چکا تھا اور دنیا بھر میں جانا جاتا تھا تو پھر بھی کس چیز نے اسے متاثر کیا کہ وہ ہر وقت کوشش میں لگا رہتا تھا تو اس کا کہنا تھا کہ ایک بار وہ تھرڈ اور فورتھ گریڈ کے طالبعلموں کی کلاس میں ایپل IIدیکھ کر کافی متاثر ہوااور سوچنے لگا کہ یہاں وہ مشین پڑی ہے جسے چند لوگوں نے ڈیزائن کیا ہے اور انہوںنے یہ ڈیزائن ان لوگوں کو دیا جنہیں یہ علم نہیں کہ اسے کیسے ڈیزائن کیا جاتا لیکن وہ یہ جانتے ہیں کہ اسے کیسے بنایا جاتا ہے۔پھر ان لوگوں نے یہ بنا کر ان کے حوالے کیا جنہیں نہ اس کا ڈیزائن بنانا آتا ہے اور نہ ہی وہ اسے بنا سکتے ہیں لیکن انہیں یہ معلوم ہے کہ اسے کس طرح ڈسٹری بیوٹ کرنا ہے، اس کے بعد وہ لوگ آتے ہیں جنہیں نہ تو ڈیزائن کا علم ہے، نہ بناناآتا ہے اور نہ ہی وہ اسے ڈسٹری بیوٹ کرنا جانتے ہیں لیکن انہیں معلوم ہے کہ سافٹ وئیر کیسے لکھا جاتا ہے۔جابز کا کہنا تھا کہ یہ تمام باتیں سوچ کر اس کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ وہ دنیا تبدیل کرسکتا ہےاور وہ کرے گا بھی۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ سوچ بہت مسحور کن تھی اور اس نے اس کی دنیا ہی تبدیل کردی۔

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы