You are here
Home > خبریں > پاکستان > لندن سے بڑی خبر : شہزادی کیٹ میڈلٹن ملکہ کا تاج کب اپنے سر پر سجائیں گی ؟

لندن سے بڑی خبر : شہزادی کیٹ میڈلٹن ملکہ کا تاج کب اپنے سر پر سجائیں گی ؟

لندن (ویب ڈیسک) کیٹ مڈلٹن اس وقت مادر ملکہ کا تاج پہنیں گی جب شہزادہ ولیم بادشاہ بنیں گے۔ برطانوی اخبار سن کے مطابق ڈچز آف کیمرج ممکنہ طور پر ملکہ بننے پر بیش قیمت تاج اپنے سر کی زینت بنائیں گی، جس میں2800ہیرے بشمول105قیراط کا مشہور کوہ نور ہیرا بھی جڑا ہوا ہے۔

شاہی خاندان کی ویب سائٹ کے مطابق تین بچوں کی ماں کیٹ مڈلٹن برطانوی ولی عہد سے شادی کے باعث ایک روز ملکہ بن جائیں گی۔ انہیں بادشاہ کے ہمراہ ایک سادہ تقریب میں تاج پہنایا جائے گا۔ مادر ملکہ ایلزبتھ اس وقت ملکہ بنی تھیں جب ان کے شوہر جارج ششم کو شاہی تاج پہنایا گیا تھا۔ انہوں نے اپنی تاج پوشی کے موقع پر ہیروں سے جڑا تاج پہنا تھا اور ممکنہ پور پر کیٹ بھی وہی تاج پہنیں گی۔ ملکہ ایلزبتھ نے کوہ نور ہیرا جڑا تاج1937ء میں پہنا تھا، جسے اس وقت کے شاہی جیولر گیراڈ اینڈ کو نے ملکہ کے لیے تیار کیا تھا۔ واضح رہے کہ صرف 21گرام وزن کے تاریخی کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے پاکستان اور بھارت مطالبہ کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ ملکہ ایلزبتھ ’ڈیمینشیا‘ میں مبتلا ہوچکی ہیں اور وہ مزید زیادہ عرصے تک بطور خدمات سر انجام دینا نہیں چاہتیں۔انٹرنیشنل بزنس ٹائم نے اپنی رپورٹ میں انکوائر میگزین کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ ملکہ برطانیہ ’ڈیمینشیا‘ میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ نے تخت نشینی کی منتقلی کے لیے ایک خفیہ تقریب بھی منعقد کی، جس میں انہوں نے اپنے پوتے کو بادشاہ کے طور پر منتخب کرلیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملکہ برطانیہ بیٹے شہزادے چارلس سے زیادہ پوتے شہزادہ ولیم کو پسند کرتی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے والد سے زیادہ احسن طریقے سے بادشاہت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы