You are here
Home > خبریں > پاکستان > اسد عمر کی قربانی کون اور کیوں چاہتا ہے؟معید پیرزادہ نے ناقابل یقین حقائق سامنے رکھ دیے

اسد عمر کی قربانی کون اور کیوں چاہتا ہے؟معید پیرزادہ نے ناقابل یقین حقائق سامنے رکھ دیے

لاہور (ویب ڈیسک ) جب سے تبدیلی حکومت بنی ہے تب سے اب تک مختلف صوبائی و وفاقی وزرا کی تبدیلی شروع ہے۔ کبھی کسی منسٹر کو ہٹا دیا جاتا ہے تو کبھی کسی منسٹر سے استعفیٰ مانگ لیا جاتا ہے۔یہی نہیں بلکہ بیوروکریسی میں بھی ایسی اکھاڑ پچھاڑ مچا رکھی ہے کہ

سمجھ سے بالا تر ہے۔اور تو اور ان8ماہ میں آئی جی پنجاب کو بھی3بار تبدیل کیا گیا ہے۔تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں سنائی دے رہی ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ملا جلا بیان دیا مگر اسد عمر کی طرف سے تردید آنے پرمعاملے کی قلعی کھل گئی کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔مگر مختلف ذرائع سے یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو اپنے عہدے سے ہٹ جانے کا کہا ہے۔اس حوالے سے سینئر صحافی معید پیرزادہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ حکومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بار بار وزیر خزانہ اسد عمر کو ہٹائے جانے کی بات سامنے آتی ہے۔اسد عمرپی ٹی آئی کے چند اہم اور کلیدی ممبران میں سے ہیں۔اگر اس وقت اسد عمر کو عہدے سے ہٹایا گیا تو یہ ملکی معیشت اور خاص طور پر عمران خان کی حکومت کے لیے اچھا اقدام قطعی نہیں ہو گایہ بات وزیر اعظم عمران خان کو یاد رکھنی چاہیے کہ اسد عمر کو ہٹانے کے لیے مختلف حلقوں سے آوازیں اٹھنے کا مطلب ہے کہ وہ لوگ عمران خان کو کمزور کرنا چاہ رہے ہیں۔ ان لوگوں کی طرف سے اسد عمر کو ہٹانے کے لیے راہ ہموار کرنے کامقصد عمران خان حکومت کو گرانا ہے۔معید پیرزادہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ عمران خان صاحب اس قدر نادان ہیں کہ لوگوں کی اس چال کو نہ سمجھ سکیں۔

Leave a Reply

Top