You are here
Home > انٹر نیشنل > تصویر میں نظر آنے والے ایرانی لڑکی در اصل کون ہے؟ جان کر آپ بھی اس کو داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

تصویر میں نظر آنے والے ایرانی لڑکی در اصل کون ہے؟ جان کر آپ بھی اس کو داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

تہران(نیوز ڈیسک )ایران کی خاتون نے پہلی بار انٹر نیشنل باکسنگ رنگ میں اتر تاریخ رقم کردی ،24 سالہ صدف خادم نے فرانسیسی باکسر کے ساتھ اپنا پہلا میچ کھیلا اور اسے شکست دی، اپنے ملک میں خواتین کے لیے باکسنگ میں آنے کا راستہ کھولنے والی صدف اس وقت دنیا بھر کی

توجہ کا مرکز بن گئی ہیں ۔پہلے میچ میں فتح پر صدف خادم نے اپنی جیت ایرانی خواتین کے نام کردی ،ان کا کہنا ہے کہ ان کی جیت مزید ایرانی خواتین کو اس کھیل کی جانب راغب کرے گی۔صدف نے 4 سال قبل باکسنگ شروع کی۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے کے لیے باکسنگ سینٹرز کا رخ کیا تو وہاں موجود تمام سہولیات کو مردوں کے لیے مخصوص پایا۔بالآخر جب انہیں ایرانی باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا کہ صرف خواتین باکسر ہی انہیں تربیت فراہم کرسکتی ہیںتو صدف نے فرانس کا سفر کیا۔یہاں انہوں نے ایرانی نژاد باکسنگ ورلڈ چیمپئن مہر منشی پور سے تربیت لینی شروع کردی۔ فرانس منتقل ہونے کے بعد انہیں باکسنگ کا باقاعدہ لائسنس بھی فراہم کردیا گیا جس کے بعد ان کے لیے باقاعدہ میچز میں حصہ لینے کی راہ ہموار ہوئی۔

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы