You are here
Home > خبریں > پاکستان > بریکنگ نیوز: ٹیم شہباز شریف دھڑلے سے واپس ۔۔۔۔۔پورے پنجاب میں تبدیلی والوں کے ہاتھ پاؤں باندھ دینے والی خبر آ گئی

بریکنگ نیوز: ٹیم شہباز شریف دھڑلے سے واپس ۔۔۔۔۔پورے پنجاب میں تبدیلی والوں کے ہاتھ پاؤں باندھ دینے والی خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پنجاب میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات کئے گئے زیادہ تر بیوروکریٹس اچھے پیشہ ور ہیں اور اچھی ساکھ کے حامل ہیں، تاہم اس طرح کی تنظیم نو پر نظر رکھنے والے سینئر عہدیداران نے دی نیوز کو بتایا کہ ان تمام افراد نے شہباز شریف انتظامیہ کے دوران بڑے عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔

نامور صحافی طارق بٹ اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ حکومت پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار افسران کے تبادلے اور تعیناتی جس وقت ٹھیک سمجھیں گے اسی وقت کریں گے۔ عہدیداران کا کہنا تھا کہ جن افسران کو اب نئے کام سونپے گئے ہیں وہ اپنی محنت اور پیشہ وارانہ خصوصیت کے باعث سابق وزیر اعلیٰ کے پسندیدہ افراد رہے ہیں۔ عہدیداران میں سے ایک کا کہنا تھا وہ افسران پرجوش ہیں، تازہ تبدیلیاں بہتر ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو انسپکٹر جنرل آف پولیس مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اسی عہدے پر شہباز شریف کی حکومت کے دوران گزشتہ 18 ماہ خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے امجد جاوید سلیم کی جگہ لی ہے جنہیں اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری سرور کی سفارش پر یہ عہدہ سونپا گیا تھا۔ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ پنجاب چیف سیکریٹری یوسف نسیم کھوکھر کے تبادلہ پر بھی بات چیت جاری ہے۔ انہیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے قریب سمجھا جاتا ہے۔ عبد اللہ سنبل شہباز شریف کی حکومت کے دوران طاقتور سیکریٹری کوآرڈینیشن (پرنسپل اسٹاف آفیسر) اور لاہور کے کمشنر تھے۔ انہیں احمد رضا سرور کی جگہ سیکریٹری آف سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن بنادیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے دور میں لاہور، فیصل آباد اور ملتان کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفس (ڈی سی او) کے کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دینے والے نسیم صادق کو فوڈ سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔

وہ ایک معروف فیلڈ آفیسر ہیں اور انہیں شہباز شریف کے قریبی بیوروکریٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے فنانس سیکریٹری اور بعد میں لاہور اورنج لائن پراجیکٹ کے ٹرانسپورٹ سیکریٹری انچارج شوکت علی کو نئی حکومت کے ایگریکلچر ریفارم ایجنڈاکیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ احمد جاوید قاضی شہباز شریف کے دور حکومت میں سیکریٹری عملدر آمد رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سیکریٹری آبپاشی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ سیکریٹری داخلہ فضیل اصغر کو وفاقی کابینہ کے اہم رکن کا قریبی مانا جاتا ہے اور 2008-2013 میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈی سی او اور کمشنر ملتان رہ چکے ہیں۔ انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے نئے سیکریٹری ڈاکٹر شعیب اکبر شہباز شریف کے خصوصی سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، لیبر سیکریٹری اور وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی جو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکریٹری کوآرڈینیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں، انہیں حمید یعقوب خان کی جگہ فنانس سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔ عہدیداران کا کہنا ہے کہ موجودہ بیوروکریٹک تنظیم نو متعارف کرانے سے قبل طویل غور و خوض کیا گیا۔تازہ ترین خبریں ، کالمز، آرٹیکل اور ویڈیوز دیکھنے کے لئے ہمارے پیج کو لائیک کریں یا پھر ہماری ویب سائیٹ وزٹ کریں ۔ شکریہ

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы