You are here
Home > خبریں > پاکستان > آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کیس۔۔۔سپریم کورٹ نے شہباز شریف خلاف دبنگ کارروائی کا حکم جاری کردیا

آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کیس۔۔۔سپریم کورٹ نے شہباز شریف خلاف دبنگ کارروائی کا حکم جاری کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے نیب اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت کیس میں الزامات ہی مسترد کردیے۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کے لیے

نیب کی درخواست کی سماعت کی۔ نیب کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے واضح فیصلے موجود ہیں۔ سپریم کورٹ کہہ چکی ضمانت کا فیصلہ مختصر ہونا چاہیے لیکن لاہورہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام میرٹس پر فیصلہ کردیا۔آشیانہ فراڈ کا نقشہ نویس شہباز شریف ہے جس نے احد چیمہ کے ساتھ مل کر غیر قانونی طریقے سے منصوبے کا ٹھیکہ پیراگون کو دیا۔ پیراگون کے ندیم ضیاءاور کامران کیانی مفرور ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے نعیم بخاری سے کہا کہ آپ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت میں شہباز شریف کے تمام فیصلے درست قرار دیے۔ نعیم بخاری نے جواب دیا کہ جی ہاں اگر یہ فیصلہ رہا تو ٹرائل کورٹ پھر کیا کرے گی۔ ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، عدالتی فیصلے سے ٹرائل بری طرح متاثر ہوگا‘جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں الزامات ہی مسترد کردیے، ہائی کورٹ نے قرار دیا تمام ٹھیکے میرٹ پر دیئے گئے۔عدالت نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی . قبل ازیںسپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور فوادحسن فواد کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی. نعیم بخاری نے کہا آشیانہ ہاﺅسنگ سستے گھروں کا منصوبہ تھا، 3 ہزار کنال اراضی میں سے 2ہزار پیراگون کو دے دی گئی،ن احتساب عدالت میں ٹرائل چل رہا ہے شواہد پیش کیے

جارہے ہیں، جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا لگتا ہےآپ کوبہت جلدی ہے، کہیں پشاور تو نہیں جانا‘وکیل نے دلائل میں مزید کہا پشاور نہیں ڈاکٹر کے پاس جانے کی جلدی ہے، آشیانہ فراڈ کا نقشہ نویس شہباز شریف ہے، احدچیمہ سے ملکر غیر قانونی طریقے سے منصوبہ ایوارڈ کیاگیا، پیراگون کے ندیم ضیا اور کامران کیانی مفرور ہیں۔نعیم بخاری نے کہا کہ کامران کیانی نے فوادحسن کے بھائی کو ساڑھے 5کروڑ دیے، شہبازشریف نے پہلی نیلامی کو ختم کیا اور دوسری نیلامی کا عمل بھی رکوادیا، عدالت سے درخواست ہے شہباز اور فوادحسن کو نوٹس کردے، آپ سب کوسن لیں اوراس کے بعد فیصلہ کردیں. جسٹس عظمت سعید نے کہا پہلے ہم آپ کوتفصیل سے سن لیتے ہیں، جس پر نعیم بخاری نے کہا میں حاضر ہوں، آشیانہ اسکیم کم آمدن والوں کے لیے حکومتی اسکیم تھی ، وزیراعلیٰ نے کنٹریکٹ ایوارڈ ہونے کے بعد مداخلت سے کنٹریکٹ منسوخ کیا، کنٹریکٹ منسوخ کرنےکی وجہ سے کنٹریکٹر کو 60 لاکھ جرمانہ ادا کرنا پڑا.وکیل نے مزید دلائل میں کہا دوسرے کنٹریکٹ میں پیراگون کو4 ارب کم قیمت پر 2ہزار کنال زمین دی گئی، منصوبہ حکومتی فنانس سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں تبدیل ہوا، ایسا کرنے کا بنیادی مقصد پیراگون کو فائدہ دینا تھا، لاہورہائی کورٹ کے 2 ججز نے ان حقائق کو نہیں دیکھا، آشیانہ میں 6 ہزار متاثرین منصوبے کی تکمیل کا انتظار کررہے ہیں. جسٹس اعجاز نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں الزامات ہی مستردکردیے، ہائی کورٹ نے قراردیاتمام ٹھیکے میرٹ پردیے گئے، نعیم بخاری نے کہا

عدالتی فیصلے سے ٹرائل بری طرح متاثرہوگا، ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔نعیم بخاری نے کہا کہ شہباز شریف آشیانہ اسکینڈل کے ماسٹرمائنڈ ہیں، آشیانہ کاٹھیکہ بدنیتی کی بنیادپرمنسوخ کرایاگیا، انھوں نے لینڈڈویلپمنٹ کمپنی کے سربراہ کوبلاکرہدایات دیں اور ان کی ہدایات پر9 فیصلے ہوئے، 8 نے احدچیمہ کے ہاتھ مضبوط کیے‘نیب کے وکیل نے کہا فوادحسن فواد کیخلاف آمدن سے زائداثاثوں کابھی کیس ہے،فوادحسن فوادنے راولپنڈی میں عالی شان پلازہ تعمیرکیا، احدچیمہ جیل میں ہے تو شہباز شریف اور فوادحسن فوادباہرکیسے؟ن کیس کے2ملزمان مفرورجبکہ 2وعدہ معاف گواہ بن گئے‘سپریم کورٹ نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں کو 2مئی کو طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы