You are here
Home > خبریں > پاکستان > نیب نے قیامت خیز چال چل دی ۔۔۔ حمزہ شہباز کو کب گرفتار کیا جانے والا ہےاور کیسے؟

نیب نے قیامت خیز چال چل دی ۔۔۔ حمزہ شہباز کو کب گرفتار کیا جانے والا ہےاور کیسے؟

لاہور( ویب ڈیسک ) قومی احتساب بیورو(نیب)نے حمزہ شہباز کو 22 اپریل کو پھر طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنمااور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو 22 اپریل کو پھر طلب کرلیا ہے۔ لیگی رہنما کو اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے حمزہ شہباز کو 22 اپریل کو پھر طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنمااور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو 22 اپریل کو پھر طلب کرلیا ہے۔ لیگی رہنما کو اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے ۔ نیب نے حمزہ شہباز کو تسلی بخش جوابات نہ دینے پر دوبارہ طلب کیا ہے ۔ دوسری طرف سپریم کورٹ نے نیب اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت کیس میں الزامات ہی مسترد کردیے۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب کی درخواست کی سماعت کی۔ نیب کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے واضح فیصلے موجود ہیں۔ سپریم کورٹ کہہ چکی ضمانت کا فیصلہ مختصر ہونا چاہیے لیکن لاہورہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام میرٹس پر فیصلہ کردیا۔آشیانہ فراڈ کا نقشہ نویس شہباز شریف ہے جس نے احد چیمہ کے ساتھ مل کر غیر قانونی طریقے سے منصوبے کا ٹھیکہ پیراگون کو دیا۔ پیراگون کے ندیم ضیاءاور کامران کیانی مفرور ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے نعیم بخاری سے کہا کہ آپ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت میں شہباز شریف کے تمام فیصلے درست قرار دیے۔ نعیم بخاری نے جواب دیا کہ جی ہاں اگر یہ فیصلہ رہا تو ٹرائل کورٹ پھر کیا کرے گی۔ ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы