You are here
Home > خبریں > پاکستان > اسد عمر کے مستعفی ہوتے ہی 6 بڑے وفاقی وزیر بھی تبدیل ۔۔۔ کون کون شامل ہے؟ نام سامنے آگئے

اسد عمر کے مستعفی ہوتے ہی 6 بڑے وفاقی وزیر بھی تبدیل ۔۔۔ کون کون شامل ہے؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے اعلان کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد6 وفاقی وزیروزراءکی وزارتیں تبدیل کئے جانے کا امکان ہے،غلام سرور خان،

شہریار آفریدی اور اعجاز شاہ کی وزارت تبدیل کی جائیں گے ،صاحبزادہ محبوب سلطان ،علی امین گنڈاپور اور فیصل واوڈا کی وزارت بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق متعددوزرا ءنے اپنی وزارت بچانے اورکابینہ میں رہنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کابینہ سے الگ ہوگئے اور اس فیصلے پر جوڈیشل ریمانڈپر موجود لیگی رہنماخواجہ سعد رفیق بھی میدان میں آگئے اور ان کی ٹیم کی طرف سے سوشل میڈیا پر بتایاگیاکہ خواجہ سعد رفیق کاکہناہے کہ حکومت سے باہر بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہوتی ہیں، اب ذمہ داری آئی تو بھاگ کھڑے ہوئے اور ایک لیگی اکاﺅنٹ سے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کردیا جس کے مطابق ”اسد عمر کا استعفی کافی نہیں۔ ایک نااہل بندے کو وزارت خزانہ جیسا قلمدان دینے پر عمران خان قوم سے معافی مانگیں گے یا اپنی اس غلطی پر استعفی دیں گے؟“۔ ایک اور ٹوئیٹ میں ان کاکہناتھاکہ ’’حکمران نظام عدل، احتساب اور ابلاغ پر کنٹرول کرکے مخالفانہ آوازیں کچلنا چاہتے ہیں، انتقام آمیز احتساب معیشت اور جمہوریت کو لے ڈوبے گا، سیاسی اور معاشی مسائل کے حل کےلیے نفرت اور دشمنی کو بالائے طاق رکھنا ہوگا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ قومی معیشت نفرت اور انتقام کی چتا میں جلائی جارہی ہے، اپوزیشن کا سر قلم کرنے کے چکر میں معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا گیا، تحریک انصاف کی سونامی ترقی کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی ہے‘‘۔ ان کاکہناتھاکہ ’’ عمران خان اور ان کی حکومت آگ سے کھیل رہے ہیں یہ انتقام آمیز احتساب معیشت اور جمہوریت کو لے ڈوبے گا‘‘۔

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы