You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز : چوہدری سرور مستعفی ۔۔۔ گورنر پنجاب نے بالاخر بڑا اعلان کردیا

بریکنگ نیوز : چوہدری سرور مستعفی ۔۔۔ گورنر پنجاب نے بالاخر بڑا اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہاہے کہ پنجاب میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی اور میں استعفیٰ نہیں دے رہاہوں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہناتھا کہ جولوگ سمجھتے ہیں غصے والا ہوں استعفا میری جیب میں ہوتا ہے،لوگ سن لیں میں عوامی خدمت کیلئے

آیا ہوں،چار سال محنت کی ،گورنر بناہوں ،اب میدان سے بھاگا نہیں جا سکتا۔ ان کا کہناتھا کہ عثمان بزدار کی پاور شہباز شریف کے مقابلے میں کم سمجھتے ہیں تو یہ غلط ہے،پنجاب کو سو فیصد وزیراعلیٰ عثمان بزدار چلا رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر سے اختلاف کی خبریں غلط ہیں ۔ چوہدری محمد سرور نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میں گورنر ہوں تب تک سرور فاونڈیشن کی اندرون یا بیرون ملک ہونے والی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت نہیں کروں گا ،سرورفاونڈیشن کے تمام فنڈ آب پاک اتھارٹی کو منتقل کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں 5سال حکومت کرےگی ،وفاقی اور پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میری مرضی سے کچھ اورفیصلے ہوتے تو پی ٹی آئی کوپنجاب میں دو تہائی اکثریت ملتی۔ جبکہ دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت میں کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور کہاہے کہ ہماری ملاقاتیں وزیراعلیٰ کو مضبوط کرنے کیلئے ہیں اور ہماری ساری جماعت عثمان بزدار کے ساتھ ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہناتھا کہ پارٹی کے اندر اور باہر اختلافات دراصل سیاست کا حسن ہوتے ہیں اور بہت سی چیزوں کو درگزر کر کے چلنا پڑتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اور مونس الہیٰ کی ملاقات کی خبر سراسر غلط ہے ، مونس الہیٰ کو کسی سے ملنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ن لیگ سے کوئی رابطہ ہواہے اور نہ ہی چوہدری شجاعت کی کسی سے ملاقات ہوئی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کا استحقاق ہے، وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر جسے وزیر لانا چاہیں، یہ کلی طور پر ان کا اختیار ہے۔

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы