You are here
Home > پا کستا ن > جس کا انتظار تھا وہ خبر آہی گئی : وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا قلمدان تبدیل ۔۔۔ جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کردیا

جس کا انتظار تھا وہ خبر آہی گئی : وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا قلمدان تبدیل ۔۔۔ جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی نہ دکھانے والے وزرائے کے قلمدان تبدیل کر دیئے ہیں جن میں فواد چوہدری ، غلام سرور اور اسد عمر بھی شامل ہیں تاہم اسد عمر نے کوئی اور وزارت لینے سے انکار کر دیا اور کابینہ سے مستعفیٰ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مبینہ تبدیلی سے متعلق افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں تاہم تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے لیکن اب جہانگیر ترین بھی ان کے حق میں میدان میں آ گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق چلنے والی تمام خبروں کی تردید کر دی ہے اور اور کہاہے کہ اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ، عثمان بزدار کو پی ٹی آئی کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور وہ مدت پوری کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ جعلی پراپیگنڈہ کر کے انتشار پھیلانے والے کامیاب نہیںہوں گے ۔ جبکہ دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت میں کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور کہاہے کہ ہماری ملاقاتیں وزیراعلیٰ کو مضبوط کرنے کیلئے ہیں اور ہماری ساری جماعت عثمان بزدار کے ساتھ ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہناتھا کہ پارٹی کے اندر اور باہر اختلافات دراصل سیاست کا حسن ہوتے ہیں اور بہت سی چیزوں کو درگزر کر کے چلنا پڑتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اور مونس الہیٰ کی ملاقات کی خبر سراسر غلط ہے ، مونس الہیٰ کو کسی سے ملنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ن لیگ سے کوئی رابطہ ہواہے اور نہ ہی چوہدری شجاعت کی کسی سے ملاقات ہوئی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کا استحقاق ہے، وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر جسے وزیر لانا چاہیں، یہ کلی طور پر ان کا اختیار ہے۔

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы