You are here
Home > پا کستا ن > علی محمد خان تو بڑے چُھپے رستم نکلے: سعودی سفیر کو خط لکھ کر کس چیز کے پیسے مانگ لیے؟ جان کر سب حیران رہ گئے

علی محمد خان تو بڑے چُھپے رستم نکلے: سعودی سفیر کو خط لکھ کر کس چیز کے پیسے مانگ لیے؟ جان کر سب حیران رہ گئے

مردان (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمااور حلقہ این اے 22سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے اپنے حلقے میں تعمیر و ترقی کےلئے سعودی حکومت سے مدد کی درخواست کر دی ہے۔ علی محمد خان نے سوشل میڈیا پر ایک خط شئیر کیا ہے


جس میں سعودی سفیرور سعودی حکومت سے اپنے حلقے میں صحت ، تعلیم ، مواصلات ،پانی اوردیگر سہولیات کی فراہمی کےلئے فنڈز کی درخواست کر دی ہے۔ علی محمد نے سعودی سفیر نواف بن سعد المکی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ” میں سعودی سفیر کا مجھے وقت دینے ،میرے حلقے کو درپیش مسائل پر مشاورت کرنے ، اپنے اورولی عہد کی سے تعاون کی یقین دہانی کروانے پر آپ کا مشکور ہوں ۔ میں آپ کے سامنے میرے حلقے این اے 22 میں مطلوبہ چیزوں کی ایک فہرست پیش کرنے جارہاہوں ، مجھے امید ہے کہ آپ کی اور سعودی عرب کے ولی عہد کی جانب سے بھر پور تعاون کیا جائے گا ۔خط میں 13 چیزوں کیلئے سعودی عرب سے مدد مانگی گئی ہے جس میں سب سے پہلے نمبر پر این اے 22 کیلئے مدینہ یونیورسٹی کی طرز کی انٹرنیشنل اسلامک وویمن یونیورسٹی ہے ، دوسرے نمبر پر بین الاقوامی سطح کے تین سو بیڈز پرمشتمل بیڈ شامل ہے ۔علی محمد خان کا کہناتھا کہ ان کے حلقے کو سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کیلئے ایک بلین روپے کی گرانٹ ، سعودی عرب کی مدینہ یونیورسٹی سمیت دیگر اعلی تعلیمی اداروں میں پاکستانی مدرسوں سے گریجو ایٹ ہونے والے نوجوانوں کیلئے سکالر شپ بھی فراہم کی جائے ۔علی محمد خان نے خط میں اپنے حلقے کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ میرے حلقے کے ہنر مند افراد کیلئے 100 ویزے جاری کیے جائیں ، 30 ایمبولینس اور تین چھوٹے ہسپتال ، 3 ہزار نلکے ، تین سو مساجد کی تعمیر ، 22 یونین کونسلوں میں 30 جنازہ گاہ ، تین ہزار فوڈ پیکجز ، تین ہزار وہییل چیئرز ، ایک ہزار بچوں کیلئے یتیم خانہ اور تن ہزار سول انر جی پینلز کی ضرورت ہے ۔علی محمد خان کے اس خط پر ن لیگ کے رہنما شیخ وقاص اکرم میدان میں آئے اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ لوگوں کو ہو کیا گیاہے ، وزیر مملکت سعودی سفیر سے مدد مانگ رہاہے کہ اسے حلقے کیلئے فنڈ فراہم کیے جائیں ، وہ چاہتے ہیں کہ ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان انہیں نلکوں ، کھانے ، سڑکوں کیلئے اربوں روپے دیں ، اپنی حکومت سے کہو کہ وہ آپ کی سعودی عرب کی طرف سے ملنے والے چھ بلین ڈالر میں سے کچھ مدد کریں ۔

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы