You are here
Home > تصانیف > جھلی > صحت > آلو چاٹ ایسے بھی بنتی ہے ۔۔۔۔ گھر پر ٹرائی کرکے دیکھیں

آلو چاٹ ایسے بھی بنتی ہے ۔۔۔۔ گھر پر ٹرائی کرکے دیکھیں

لاہور (ویب ڈیسک ) آلو چاٹ بنانے کے اجزاء ترکیبی یہ ہیں ۔ بلے ہوئے آلو 4عدد ،ابلی ہوئے چنے 1کپ ،کھانے کا تیل 1چوتھائی کپ ،چوپڈ ٹماٹر آدھا کپ ،چوپڈ پیاز آدھا کپ ،سویاں حسبِ ضرورت ،دھنیے کے پتے 2-3کھانے کے چمچ ،ہری مرچیں 2-3عدد ،کٹا ہوا ذیرہ 1چائے کا چمچ ،نمک حسبِ ذائقہ


املی ساس حسبِ ضرورت ،چاٹ مصالحہ 1چائے کا چمچ ،لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ ۔ کٹوری ڈو اجزاء: میدہ 2کپ ،اجوائن 1چائے کا چمچ ،نمک آدھا چائے کا چمچ ،کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ ،پانی حسبِ ضرورت ،ذیرہ آدھا چائے کا چمچ ۔آلو بخارا اور املی ساس اجزاء: رات بھر بھگویا ہوا آلو بخارا 1کپ ،املی 1چوتھائی کپ ،شکر آدھا کپ ،نمک حسبِ ذائقہ ، کالا نمک حسبِ ذائقہ ،کٹی لال مرچ 1چائے کا چمچ ،چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ ،کٹا ہوا ذیرہ 1چائے کا چمچ ،پانی 2-3کپ ۔آلو چاٹ ترکیب: ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے ا س میں ابلے اور کٹے ہوئے آلو ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ کے لئے فرائی کر کے اسے ٹھندا ہونے دیں۔ اب ایک باؤل میں تلے ہوئے آلو، پیاز، ٹماٹر، دھنیا، ہری مرچیں، ذیرہ، نمک چاٹ مصالحہ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر آلو چاٹ کو فرائیڈ پاپری کٹوری میں سرو کریں۔ اب اس پر دہی، املی اور سویاں ڈالیں۔ پودینے کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔ آلو چنا چاٹ ترکیب: تیار کی ہوئی آلو چاٹ میں ابلے ہوئے چنے ڈالیں۔ اب ایک سرونگ باؤل میں آلو چنا چاٹ ڈالیں او ر پھر اس پر املی، آلوبخارا ساس اور سویاں ڈالیں۔ پودینے کے پتوں کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔ املی اور آلو بخارا ساس ترکیب: ایک پین میں خشک آلو بخارا، املی اور شکر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں نمک، کالا نمک، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ اور کٹا ہوا ذیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے اسی میں گرینڈ کر لیں۔ پھر اس میں پانی ڈال کر ابلنے دیں اور پانچ سے آٹھ سے منٹ کے لئے پکائی

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы