You are here
Home > خبریں > پاکستان > ’’ یار میں تنگ آگیا ہوں ، خدا کے واسطے اب مجھے۔۔۔۔‘‘ جیل میں قید نواز شریف نے جیل انتظامیہ سے انوکھا مطالبہ کر دیا

’’ یار میں تنگ آگیا ہوں ، خدا کے واسطے اب مجھے۔۔۔۔‘‘ جیل میں قید نواز شریف نے جیل انتظامیہ سے انوکھا مطالبہ کر دیا

لاہور ( نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے حوالے سے ایک بات مشہور ہے کہ وہ مرغن غذاؤں کے شوقین ہیں لیکن کوٹ لکھپت جیل کے مینوئل نے ان کی مرغن غذائیں کھانے کی خواہش کو کُچل کر رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے نواز شریف بھی اب اُکتا چکے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق دئے جانے والے کھانے بالکل پسند نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ذاتی معالج سے جہاں پھیکے کھانوں کی شکایت کی وہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اب دال سبزی سے بھی تنگ آ گئے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ڈاکٹرز کے مطابق جیل کا ماحول نواز شریف کے لیے کسی صورت موافق نہیں ہے کیونکہ نواز شریف کو گردے کی خرابی کا عارضہ لاحق ہے۔ ان کے جسم میں پانی کی کمی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔ناقص اور جیل کے کھانے بھی نواز شریف کی طبیعت کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل نے دو جولائی کو ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں بھجوائے جانے والے کھانے کی تفصیلات بتائی تھیں اور کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کے کھانے پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی اور نواز شریف نے گھر سے منگوا کر اپنی پسند کا کھانا کھاتے ہیں۔دو جولائی کو کی جانے والی پریس کانفرنس میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آج بھی نواز شریف نے جیل میں کریلے گوشت ، چاول اور چکن شوربہ کھایا ، چونکہ وہ دل کے پُرانے مرض میں مبتلا ہیں لہٰذا ان کے لیے یہ تمام کھانے مضر صحت ہیں جس کے بعد حکومت کے سامنے یہ تجویز لائی گئی کہ ماہر غذائی امور، ماہر شوگر اور دیگر متعلقہ ڈاکٹرز پر مبنی ایک بورڈ تشکیل دیا جائے جو نواز شریف کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے غذا کا چارٹ مرتب کرے اور جیل میں انہیں ماہر باورچی کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ متوازن غذا کھا سکیں۔ نواز شریف کے لیے گھر سے بھجوائے جانے والے کھانے پر تنقید بڑھی تو نواز شریف کو جیل مینیوئل کے مطابق سادہ کھانا دیا جانے لگا تاہم اب وہ اس کھانے سے اُکتا گئے ہیں۔

Leave a Reply

Top
Игровые автоматы