You are here
Home > خبریں > پاکستان > سابق وزیر دفاع خرم دستگیر کے اثا ثوں کی مالیت کتنی نکلی؟ کاغذات نامزدگی میں حیران کن انکشاف ہو گیا

سابق وزیر دفاع خرم دستگیر کے اثا ثوں کی مالیت کتنی نکلی؟ کاغذات نامزدگی میں حیران کن انکشاف ہو گیا

کراچی( ویب ڈیسک) سابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 28 لاکھ روپے بتائی ہے، ان کے 2 بینک اکاؤنٹس میں 37 لاکھ 39 ہزار روپے ہیں جب کہ خرم دستگیر ایک کار اور 200 گرام سونے کے بھی مالک ہیں۔سابق وزیر دفاع سیالکوٹی دروازے کے

قریب سینما کے ایک تہائی حصے دار ہیں، وہ جی ٹی روڈ پر واقع کلاتھ مارکیٹ میں بھی ایک تہائی حصےکے مالک ہیں۔دستاویزات کے مطابق خرم دستگیر کو سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع گھر والد کی طرف سے بطور تحفہ ملا، ان کو ڈی سی کالون میں بیوی کی طرف سے پلاٹ بھی بطور تحفہ ملا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعلی سندھ مرا د علی شاہ نے بھی عام انتخابات سے قبل اپنے اثاثے ظاہر کردیے جس کے مطابق مرادعلی شاہ کے اثاثوں کی مالیت21کروڑ39لاکھ18ہزار4سو99روپے ہے۔مراد علی شاہ کے دستاویز کے مطابق وہ 275ایکڑپر محیط ایک ٹرسٹ کے مالک ہیں اور انہوں نے 10تولے زیورات بھی اپنے اثاثوں میں ظاہرکیے ہیں،مرادعلی شاہ کے پاس بینک میں2لاکھ64ہزار368ڈالرزہیں جبکہ ان کے پاس 22لاکھ اور1کروڑ20لاکھ روپے کی2گاڑیاں بھی ہیں۔دستاویز کے مطابق مرادعلی شاہ نے اثاثوں میں مختلف مقامات پر51ایکڑزرعی اراضی بھی ظاہرکی جبکہ سابق وازیراعلی سندھ ڈی ایچ اے کراچی میں1کروڑ15لاکھ روپے کے بنگلے کے مالک ہیں،ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق مرادعلی شاہ کے اثاثوں کی کل مالیت21کروڑ39لاکھ18ہزار4سو99روپے ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔الیکشن کمیشن میں فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق سابق وزیر ریلوے کے

پاس صرف 17 کروڑ 84 لاکھ کے اثاثے ہیں جب کہ وہ 2 کروڑ کے مقروض بھی ہیں، سعد رفیق اور بھائی سلمان رفیق وراثتی گھر میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے کے مالک ہیں، ڈیفنس فیز ٹو میں واقع رہائشی گھر کی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ جب کہ پھلروان میں 3 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کی 16 کنال اراضی کے مالک ہیں۔سعد رفیق کی سعدین ایسوی ایٹس کی مالیت 2 کروڑ 98 لاکھ روپے ہے اس کے علاوہ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کا کیش پرائز بانڈ اور 15 لاکھ کا بنک بیلنس ہے جب کہ 25 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر اور ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کے شیئرز ہولڈر ہیں۔سعدرفیق نے حلف نامہ میں 2 بیویاں غزالہ سعد رفیق اور شفق حرا جب کہ 2 بیٹیوں اور بیٹے کا ذکر کیا ہے، سعد رفیق نے 2015 میں 2 کروڑ 26 لاکھ آمدن پر 29 لاکھ، 2016 میں 2 کروڑ 99 لاکھ آمدن پر 39 لاکھ جب کہ2017 میں 3 کروڑ 89 لاکھ روپے آمدن پر 52 لاکھ انکم ٹیکس اداکیا، اس کے علاوہ سابق وزیر ریلوے نے 3 سال میں کوئی زرعی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا۔

Leave a Reply

Top