You are here
Home > منتخب کالم نگار > ڈاکٹر محمد اجمل نیازی > عمران خان تمہاری اس بات پر تو قربان ہونے کو جی چاہتا ہے ۔۔۔۔ڈاکٹر اجمل نیازی کو کپتان میں کیا خوبی نظر آگئی ؟ جانیے

عمران خان تمہاری اس بات پر تو قربان ہونے کو جی چاہتا ہے ۔۔۔۔ڈاکٹر اجمل نیازی کو کپتان میں کیا خوبی نظر آگئی ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) بعض اوقات ایک بیان میں پورا کالم ہوتا ہے بعض اوقات ایک خبر پورا کالم ہوتی ہے۔٭ پرائم منسٹر کچھ کچھ کرائم منسٹر ہوتا ہے۔ یہ میں نے نہیں کہا ایک سابق وزیراعظم نے کہا مگر میں ان کا نام ابھی لکھنا نہیں چاہتا۔ اداکارہ صنم بخاری نے کہا ہے کہ

نامور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار سنسر بورڈ ہے۔ یہ مختلف اور جرأت کی بات ہے۔ میں اس کی تائید کرتا ہوں کہ میں بھی تھوڑی سی مدت کے لئے سنسر بورڈ کا ممبر رہا ہوں۔ فلمسازوں کو یہاں کئی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ صنم نے کہا کہ غیر معیاری فلموں کے لئے نمائش کی اجازت دینے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو انٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچنا ناممکن ہو جائے گا۔ صرف امیر مگر جاہل اور عیاش لوگوں نے فلم انڈسٹری پر قبضہ کر لیا ہے۔ وہ بڑی آسانی سے اپنی فلم سنسر بورڈ سے منظور کروا لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ پروڈیوسر، ہدایت کار، فنکار اورسٹوڈیو مالکان بھی ذمہ دار ہیں۔ ایسے لوگ بھی فلم انڈسٹری کے وارث بنے ہوئے ہیں جو بھاٹی کے تھڑے پر بیٹھنے کے قابل نہیں۔ ایسی باتیں عمران کی زبانی بہت اچھی لگتی ہیں۔ لوگو! رسول کریمؐ کی زندگی سے سیکھو۔ ان کی سیرت کو مشعل راہ بناؤ۔ ایک برطانوی جریدے نے لکھا ہے۔ نوازشریف پر دباؤ ڈال کر شہباز شریف کو جانشین بنوایا گیا ہے۔ نوازشریف بھی سعودی عرب اکثر جاتے ہیں۔ انہوں نے جلاوطنی بھی سعودی عرب میں کاٹی ہے۔

نواز شریف نے جنرل ضیا کی قبر پر یہ اعلان کیا تھا کہ میں جنرل ضیا کے مشن کو آگے بڑھاؤں گا۔ اس میں صرف سعودی عرب جانے کی جنرل ضیا کی بات کو پورا کیا گیا۔ ایک دوست نے کہا کہ مکہ مکرمہ جانے کے لئے ہمیں ایک دن امریکہ سے ویزہ لگوانا پڑے گا۔ اس خبر پر تبصرہ کرنے کی مجھ میں ہمت نہیں؟ ٭ خواتین اور مردوں کی تنخواہوں میں تفریق پر بہت احتجاج ہو رہا ہے۔ بی بی سی چین کی ایڈیٹر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔٭ نواز شریف کے نئے دوست محمود خان اچکزئی کئی سال مسلم لیگ کو گالیاں دیتے رہے ہیں۔ مگر اب نواز شریف سے اپنے بھائی کو گورنر بلوچستان بنوا لیا اور ساڑھے چار سال سے نوازشریف کے ساتھ مل کر حکومت کر رہے ہیں اور انقلابی بھی بنتے ہیں۔ مجھے ان کا چادر لینا اچھا لگتا ہے۔ وہ سیاست کی چادر اور چار دیواری کا خیال بھی رکھا کریں۔ نواز شریف نے دھواں دار تقریر کی نجانے یہ دھواں کہاں سے نکل رہا تھا۔ عدلیہ کی تضحیک کی۔ باتوں کو لطیفہ بنا کے پیش کرنے کی کوشش کی۔ لوگوں کو ہنسایا۔ یہ توہین عدالت تو نہیں؟جب عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ نہیں سمجھتیں تو ہم کیوں سمجھیں۔

٭ نواز شریف اب سیکولر ہو گئے ہیں۔ مجھ پر کچھ وکیل بھائیوں نے ہائی کورٹ میں توہین رسالت کا مقدمہ کر رکھا ہے۔ اب نواز شریف کے خلاف مقدمہ کون چلائے گا۔ میں تو اس وقت بھی ناموس رسالت پر قربان ہونے کو ایمان سمجھتا ہوں۔ میرے خیال میں عشق رسولؐ ہی سب سے بڑا ایمان ہے۔ شہباز شریف نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ پشاور میں ہسپتال بناؤ۔ وہ کبھی حکومت میں نہیں رہا مگر لاہور میں ایک عالمی سطح کا ہسپتال بنایا۔ میں اسے مشورہ دیتا رہا ہوں کہ اپنے آبائی علاقے میانوالی میں ہسپتال بناؤ۔ شہباز شریف بھی کوئی ہسپتال بنائیں۔ پہلے یہ طے ہوا تھا کہ مریم نواز وزیراعظم بنیں گی۔ وہاں شہباز شریف کو نظرانداز کرنا مشکل ہو رہا ہے تو خیال ہے کہ وہ پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گی مگر حمزہ شہباز شریف کا کیا بنے گا؟ جو اب بھی کچھ کچھ وزیراعلیٰ پنجاب ہے ٭ آرمی چیف گہری اور اچھی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا2018ء میں پاکستان کو داخلی اور خارجی چیلنجز درپیش ہوں گے۔ ان کو مواقع میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ الزامات جھوٹے ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کہی جب ان پر الزامات لگے مگر یہ کیا بات ہے کہ ہمارے ہاں الزامات اور انعامات میں فرق نہیں ہوتا۔(ش س م)

Leave a Reply

Top