You are here
Home > خبریں > پاکستان > ”ان پاکستانیوں کو ملٹی پل ویزا دیں گے “بھارت کے اعلان نے تمام پاکستانیوں حیرت میں مبتلا کر دیا

”ان پاکستانیوں کو ملٹی پل ویزا دیں گے “بھارت کے اعلان نے تمام پاکستانیوں حیرت میں مبتلا کر دیا

” >

نئی دہلی (ویب ڈیسک )اچھی مالی حیثیت رکھنے واےل پاکستانی تاجروں کو بھارت نے ملٹی پل ویزا دینے کا فیصلہ کر لیا ۔۔گلف نیوز رپورٹ کے مطابق بزنس ویزا 3 سال تک کے لیے جاری کیے جائیں گے جس کے تحت پاکستانی تاجر بھارت میں 15 جگہوں پر جا سکیں گے۔ کرن رجییو نے

بھارتی لوک سبھا کو بتایا کہ بزنس ویزے 5 سال کیلئے جاری کیے جاسکتے ہیں جو سارک ممالک کے شہریوں کی ضرورت کے مطابق ہوں تاہم ان سارک ممالک میں پاکستان، نیپال اور بھوٹان شامل نہیں ہوں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت نے خصوصی کیٹیگری کے حامل پاکستانی تاجروں کیلئے ملٹی پل ویزا اینٹری کی ہدایات رواں سال 7 جولائی کو جاری کی تھیں۔کر ن رجییو نے مزید بتایا کہ بھارتی حکومت پاکستان اور بنگلہ دیش کی اقلیتوں کو طویل مدت کے ویزے جاری کرنے کے لیے پر عزم ہے اور 2013میں بھارت نے 3 ہزار 85 پاکستانی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو طویل مدتی ویزے جاری کیے گئے جبکہ 2014میں ان ویزوں کی تعداد تقریباٍ3 ہزار تھی۔(م،ش)

Leave a Reply

Top