You are here
Home > خبریں > پاکستان > اگر مجھ پر یہ الزام ہے تو پوری پاکستانی قوم غدار ہے ۔۔۔ آج لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف نے ناقابل یقین تفصیلات جمع کروا دیں

اگر مجھ پر یہ الزام ہے تو پوری پاکستانی قوم غدار ہے ۔۔۔ آج لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف نے ناقابل یقین تفصیلات جمع کروا دیں

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کے الزام میں بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست پر سماعت نواز شریف کی عدم حاضری کے باعث 12 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی تاہم نوازشریف نے عدالت میں جواب جمع کروا دیاہے ۔


تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مسعود جہانگیر پر مشتمل 3 رکنی فل بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔جس دوران نوازشریف کی جانب سے عدالت میں جمع کروا دیا گیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ غداری جیساسنگین الزام ناقابل تصور ہے، میرے ذہن میں کئی سوال اٹھ رہے ہیں،کیاعوام بھی غدارہیں،مجھے وزیراعظم بنانے والے کروڑوں پاکستانیوں کی حب الوطنی مشکوک ہے؟ ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ ملے، کیاملک کوناقابل تسخیر بنانے والا غدارہوتا ہے؟۔ نوازشریف کا اپنے جواب میں کہناتھا کہ کیاملک کودہشتگردی سے نجات دلانے والا غدار ہوتا ہے؟۔ یاد رہے کہ عدالت نے سابق وزرائے اعظم کو آج تحریری جواب داخل کروانے کا حکم دے رکھا تھا۔سماعت کے دوران آج صرف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت عالیہ میں پیش ہوئے، جس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ انہیں آنا چاہیے تھا۔نواز شریف کے وکیل نصیر بھٹہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آپ نے جواب کا کہا تھا، جو داخل کردیا گیا ہے۔جس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ دیکھیں شاہد خاقان عباسی عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، وہ یہاں موجود ہیں۔


وکیل نے جواب دیا کہ نواز شریف آج نہیں آئے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ عدالتوں کااحترام نہیں کرتے۔ جسٹس مظاہر علی نے ریمارکس دیئے کہ اگر نواز شریف کسی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے تھے تو آپ کو درخواست دینی چاہیے تھی۔وکیل نے جواب دیا کہ مجھے پہلی سماعت پر تاثر ملا کہ نواز شریف کو بس ایک بار پیش ہونا ہے۔جس پر جسٹس مظاہر نے ریمارکس دیئے کہ ٹھیک ہے آپ نے تاثر غلط لیا، مگر آئندہ پیش نہ ہونے پر درخواست دیں۔بعدازاں عدالت عالیہ نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ایک شہری آمنہ ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے انگریزی اخبار کو دیئے گئے ایک متنازع انٹرویو کو بنیاد بناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کے حلف کی پاسداری نہیں کی اس لیے دونوں کے خلاف بغاوت کی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں اس عہدے پر تعیناتی ووٹروں سے بھی پہلے خود آئی ایم ایف کر دیتا ہے ۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کے نامور رہنما بابر اعوان کا تہلکہ خیز انکشاف

یہ بھی پڑھیں : میں جب بھی کسی اعلیٰ عہدے پر کوئی بندہ لگاتا ہوں تو رؤف کلاسرا اس میں سب سے پہلے کیڑے نکالنا شروع کردیتا ہے ، مگر کیوں اور اسکا علاج کیا ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے خود ہی حل تجویز کر دیا

Leave a Reply

Top